ممبئی : اب ٹھاکرے گروپ کے نوجوان لیڈر پر پانچ راؤنڈ فائرنگ ، گولی چلانے والے نے بھی خودکشی کر لی
ممبئی: 9 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) شیوسینا پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے گروپ کے سابق کارپوریٹر ابھیشیک گھوسلکر فائرنگ میں شدید زخمی ہوگئے۔ان کا علاج دہیسر کے ایک اسپتال میں کیا جا رہا تھا لیکن انکی موت واقع ہوگئی۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ حملہ پیسوں کے تنازعہ کی وجہ سے ہوا ہے۔گھوسلکر پر چلائی گئی پانچ گولیوں میں سے تین گولیاں اسے لگیں۔ فائرنگ کرنے والے نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ گھوسلکر سابق ایم ایل اے ونود گھوسالکر کے دوست تھے ۔
گھوسلکر کو گولی مارنے والے مورس کا مجرمانہ پس منظر بتایا جاتا ہے۔ فائرنگ مغربی بوریولی میں پربھو ادیوگ بھون کے دفتر میں ہوئی۔گھوسلکر بوریولی ویسٹ وارڈ میں شہریوں سے ملنے آئے تھے۔اس وقت وہ مورس کے دفتر گئے۔ کچھ ہی دیر بعد جب وہ فیس بک پر لائیو ہوئے اور مستقبل میں ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا تب مورس نے ابھیشیک کو گولی مار دی۔
گھوسلکر کو گولی مارنے کی خبر ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ گئی۔پولس نے عینی شاہدین کی شہادتیں قلمبند کر لیں۔سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے گئے۔ابھیشیک گھوسالکر ممبئی میونسپل کارپوریشن میں دو بار کارپوریٹر منتخب ہوئے تھے۔وہ دہیسر میں ایک نوجوان اور توانا لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ وہ ایک تعلیم یافتہ اور پرجوش کارپوریٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com