آصف شیخ کے بغیر مالیگاؤں فیسٹیول کا آغاز ، فیسٹیول کی سرگرمیوں سے آصف شیخ کا نام و فوٹو غائب
مالیگاؤں :10 (بیباک نیوز اپڈیٹ) فیسٹیول کی تیاری گزشتہ دو ماہ سے جاری تھی کہ بروز جمعہ 9 فروری کو آصف شیخ رشید کے بغیر فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا ۔اس موقع پر جو تفصیلات نمائندہ بیباک کو موصول ہوئی اس کے مطابق مالیگاؤں فیسٹیول کے کسی بھی دعوت نامے، پمفلٹ، اشتہارات، پوسٹر، کٹ آؤٹ، یا اعلانات میں مالیگاؤں فیسٹیول کے بانی و محرک، اور کنوینر آصف شیخ رشید کے نام و فوٹو نظر نہیں آئے۔اسکی وجہ جب معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو ذرائع سے کئی وجوہات سامنے آئی ۔بتایا گیا کہ خانوادہ شیخ شفیع کے سرپرست سابق ایم ایل اے شیخ رشید انتقال پر اہل خانہ و متعلقین کے مشورے پر اس سال کے فیسٹیول کی تمام سرگرمیوں سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دوسری جانب جب اس خبر کو ہم نے ہفتہ وار اخبار بیباک میں شائع کیا تو شہر بھر سے کئی فون آئے اور اس خبر کا خلاصہ طلب کیا تو ہم نے کہا کہ ہماری جانکاری کے مطابق ایسی معلومات ہے کہ آصف شیخ و خانوادہ شیخ رشید اس فیسٹیول سے دور ہیں ۔اس سال کے فیسٹیول کے کنوینر و ذمہ داران کوئی اور ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com