وسیم اکرم ایم آئی ایم سے معطل، پارٹی مخالف سرگرمیوں میں مبتلا ہونے کا شاخسانہ


وسیم اکرم ایم آئی ایم سے معطل، پارٹی مخالف سرگرمیوں میں مبتلا ہونے کا شاخسانہ 


دھولیہ : 20 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ)پارٹی مخالف سرگرمیوں میں مبتلا پائے جانے پر آپ وسیم اکرم کیخلاف پارٹی پالیسی کے تحت اے آئی ایم آئی ایم سے 6 سال کی پابندی عائد کی جاتی ہے۔ آپکو پارٹی سے معطل کیا جا رہا ہے اور آئندہ وسیم اکرم کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔اسطرح کا مکتوب آج دھولیہ ضلع مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ناصر پٹھان نے وسیم اکرم کے نام جاری کیا ہے ۔خیال رہے کہ وسیم اکرم اور انکے ساتھی اقبال پٹھان و دھولیہ شہر کے سوشل ورکروں نے 18 فروری کو دھولیہ میں  شمالی مہاراشٹر بالخصوص علاقہ خاندیش کے چنندہ شخصیات جو سماجی میدان میں عوامی خدمت انجام دے رہے ہیں کا استقبال کیا تھا ان میں خاص طور پر مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی و این سی پی لیڈر آصف شیخ کا استقبال شامل ہیں اور اس استقبالیہ تقریب سے وسیم اکرم نے ہی مجلس اتحاد المسلمین کی رکنیت ہونے کے باوجود آصف شیخ کو دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر چناؤ لڑنے کی تجویز پیش کی تھی جس کے بعد پورے اجلاس میں مقررین کہ تقریر کا موضوع ہی لوک سبھا چناؤ اور آصف شیخ کے گرد رہا اور یہی وجہ ہے کہ دھولیہ ضلع مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ناصر پٹھان نے وسیم اکرم کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں مبتلا پائے جانے پر پارٹی سے معطل کردیا ہے ۔وسیم اکرم کو آصف شیخ کا استقبال کرنا مہنگا پڑا اور انہیں پارٹی سے معطل ہونا پڑا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے