مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا بجٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو کو پیش


مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا بجٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو کو پیش 




 مالیگاؤں : 22 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) 22 فروری 2024 کو صبح 11.00 بجے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا سال 2024-25 کا بجٹ اکاؤنٹس آفیسر راجو خیرنار نے کمشنر کانفرنس ہال میں آڈیٹر جنرل شبانہ شیخ اور ڈپٹی کمشنر سوہاس جگتاپ کی موجودگی میں پیش کیا۔ بجٹ پیش کرنے سے پہلے اکائونٹس آفیسر راجو کھیرنار نے کمشنر کا خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی۔اس کے بعد محکمہ اکاؤنٹس کی کلرک منیشا پاڈوی نے آڈیٹر جنرل شبانہ شاہ کو مبارکباد دی۔پریزنٹیشن کے بعد کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو مذکورہ بجٹ کا مطالعہ کریں گے اور ضروری اصلاحات کریں گے اور حتمی منظوری دیں گے۔

  اس موقع پر میونسپل سکریٹری ساجد انصاری،ٹیکس انیل پارکھے، سچن مہالے، ہریش ڈمبر، شیام برکول، آڈیٹر شیکھر ویدیا، سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ، چیف فائر آفیسر سنجے پوار، پبلک ریلیشن آفیسر پنکج سونوانے، اسٹیبلشمنٹ سپروائزر توصیف شیخ، وارڈ آفیسر بلواسکر، فیاض احمد، بھرت ساوکر، ڈپٹی انجینئر ایس ٹی چورے، سچن مالوال، ہیڈ آف وہیکل ڈپارٹمنٹ انیل کوٹھاوڑے، ہیڈ آف ڈس ایبلٹی روم اے قادر اے لطیف، سپرنٹنڈنٹ رماکانت دھامانے، سنتوش گائیکواڑ، نیلیش پاٹل، چیف سینی ٹیشن انسپکٹر اقبال احمد جان محمد، آنند سنگھ پاٹل، سینئر کلرک سچن بھامرے، سچن مارتنڈ، کلرک حفیظ انصاری، سنی پوار، منیشا پاڈوی، ارون سورتے، سندیپ ناگپورے اور دیگر افسران اور عملہ موجود تھا۔

   اس بجٹ میں ترمیم کا حتمی فیصلہ میونسپل کمشنر کریں گے اور بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھ کر رقم کا تعین کریں گے۔اس طرح کی پریس ریلیز کارپوریشن کے رابطہ عامہ نے چیف اکاؤنٹنٹ راجو کھیر نار کے توسط سے روانہ کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے