مہاراشٹر حکومت کو برخاست کردیا جائے، امن و امان برقرار رکھنے میں ریاستی حکومت ناکام
گورنر رمیس بیس سے مہا وکاس اگھاڑی کے وفد کی ملاقات، صدر راج کا مطالبہ
ممبئی : 10 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) بی جے پی کے ایم ایل اے گنپت گائیکواڑ کی گولی مار تشدد سے ممبئی میں ایک سابق کارپوریٹر کی ہلاکت اور ٹھاکرے گروپ کے سابق کارپوریٹر و تاجر ابھیشیک گھوسلکر کو گولی مار کر قتل کرنے و پونہ میں سماجی کارکنوں پر حملے کے بعد ریاست میں امن و امان کا سنگین مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس وجہ سے مہاوکاس اگھاڑی کے وفد نے گورنر سے ملاقات کی ہے اور حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر رمیش بیس سے ملاقات کے بعد جانکاری دیتے ہوئے شرد پوار پارٹی کے لیڈر اور ایم ایل اے جتیندر اواد نے کہا ہے کہ ریاست میں امن و امان کو کنٹرول کرنے میں ناکام ریاستی حکومت کو برخاست کر دینا چاہئے اور اس سلسلے میں مہاراشٹر کے گورنر رمیش بیس کو آج ایک میمورنڈم بھی دیا گیا۔
دریں اثنا، گورنر سے ملنے گئے اپوزیشن پارٹی کے وفد میں سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان ، کانگریس پارٹی مہاراشٹر کے صدر نانا پٹولے، کانگریس کے ترجمان اتل لونڈے، نسیم خان اور مختلف عہدیدار شامل تھے۔
ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر میں بڑھتے جرائم کو لے کر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا، "پہلے غنڈوں کے درمیان گینگ وار تھی، اب حکومت میں گینگ وار ہے، خبر ہے کہ وزیر اعلیٰ خود غنڈوں کو پال رہے ہیں، انہیں غنڈوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہئے، اس وقت مہاراشٹر میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے ہمیں اپنا مستقبل ان غنڈوں کے ہاتھ میں چھوڑ دینا چاہئے، کیوں؟ ریاستی حکومت کو برخاست کر کے صدر راج نافذ کیا جائے، فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں،" ادھو ٹھاکرے نے مطالبہ کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com