بڑی خبر! جون سے لڑکیاں مفت اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گی، میڈیکل، انجینئرنگ سمیت 600 کورسز میں مفت تعلیم دی جائے گی : ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن منسٹر چندر کانت دادا پاٹل
ممبئی : 9 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے اہم خبریں آ رہی ہیں۔ اگلے جون سے ریاست میں جن لڑکیوں کے والدین کی آمدنی آٹھ لاکھ سے کم ہے، انہیں تقریباً 600 کورسز میں مفت تعلیم دی جائے گی، چاہے وہ میڈیکل ہو یا انجینئرنگ۔ یہ اعلان ریاست کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر چندرکانت دادا پاٹل نے کیا ہے۔
کاوتری بہینا بائی چودھری اتر مہاراشٹر یونیورسٹی میں ایک پروگرام کے موقع پر پاٹل نے یہ اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم میں 600 مختلف کورسز درج کرائے گئے ہیں۔ انجینئرنگ، میڈیکل جیسے کورسز پر والدین کے لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ میڈیکل پر تو کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔جس کی وجہ سے عام گھروں کے بچے پڑھ نہیں پاتے۔اب ان کیلئے تعلیم کے دروازے کھلنے والے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی چندرکانت پاتل کے اس اعلان کے بعد لڑکے ناراض ہوگئے ہیں۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد پاٹل کو ان لڑکوں نے روکا اور مطالبہ کیا کہ صرف لڑکیوں کو ہی کیوں مفت دیا جائے، اس آمدنی سے کم لڑکوں کو بھی مفت تعلیم کی سہولت دی جائے۔اس پر پاٹل نے یقین دلایا کہ وہ اس مطالبہ کو وزیر اعلیٰ کے کانوں تک پہنچائیں گے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com