ناسک : پولس انسپکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی


ناسک : پولس انسپکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی



 ناسک :(بیباک نیوز اپڈیٹ) امبڑ پولیس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر اشوک نجن (40) نے منگل کی صبح 10 بجے اپنے ہی پستول سے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔گولی لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔

پولس کی جانب سے موصول تفصیلات کے مطابق انسپکٹر اشوک صبح گھر سے پولس اسٹیشن آئے۔پھر وہ کیبن میں چلے گئے۔تھوڑی دیر بعد گولی چلنے کی آواز آئی ۔پتہ چلا کہ اشوک نے خودکشی کر لی۔اسے فوری طور پر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن، اس کے پیچھے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس اہلکار وہاں پہنچ گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے