بارہ ایم پیز، 40 ایم ایل ایز بی جے پی میں شامل ہوں گے، اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کے نشانہ پر
اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو بی جے پی میں لانے کیلئے کمیٹی کی تشکیل
نئی دہلی: 20 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) بی جے پی نے پہلے سے کمزور اپوزیشن پارٹی کو مزید غیر مستحکم کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے، جس میں ملک بھر سے کانگریس کے 12 ایم پی، 40 ایم ایل ایز اور دیگر اہم لیڈروں کو بی جے پی میں شامل کیا جائے گا۔ بی جے پی نے اس کے لیے ونود تاوڑے کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کو بی جے پی میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپوزیشن کے ایم ایل ایز و ایم پیز آئندہ دو ہفتوں میں بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
بی جے پی نے اس لوک سبھا الیکشن میں 370 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا ہے اور اس کے لیے بی جے پی کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔مہاراشٹر میں سابق وزیر اعلی اشوک چوان بی جے پی میں شامل ہو گئے۔چنڈی گڑھ میں، آپ کے تین کارپوریٹروں نے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔کانگریس ایم ایل اے مہندرجیت مالویہ نے راجستھان میں کمل کا پھول ہاتھ میں لے لیا ہے۔ بات ہے کہ کانگریس کے 22 ایم ایل ایز بی جے پی کے رابطے میں ہیں، جن میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور ان کے ساتھ رکن پارلیمنٹ نکول ناتھ شامل ہیں۔
بی جے پی مہاراشٹر، آسام، اتر پردیش، جموں کشمیر، مدھیہ پردیش میں زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور بی جے پی یہاں زیادہ سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ بی جے پی اس ریاست سے 2019 میں جیتی گئی 25 فیصد سے زیادہ سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔اگر دیگر پارٹیوں کے رہنما اور تجربہ کار بی جے پی میں آتے ہیں تو بی جے پی پنجاب، مغربی بنگال، اڈیشہ، کرناٹک، جھارکھنڈ اور کچھ دوسری ریاستوں میں دس سیٹیں بڑھا سکتی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com