بالا صاحب تھورات کی مالیگاوں آمد ،شیخ رشید سنگھرش وادی لیڈر تھے، ان سے میرے گھریلو تعلق تھے ، شیخ رشید کے انتقال پر اظہارِ تعزیت


بالا صاحب تھورات کی مالیگاوں آمد ،شیخ رشید سنگھرش وادی لیڈر تھے، ان سے میرے گھریلو تعلق تھے ، شیخ رشید کے انتقال پر اظہارِ تعزیت


دھولیہ لوک سبھا الیکشن اگر آصف بھائی لڑتے ہیں تو کانگریس کی فہرست میں انکا نام شامل کرنا پڑے گا: بالا صاحب تھورات 




مالیگاؤں : شیخ رشید صاحب سے میرے گھریلو تعلق تھے ۔آصف بھائی بھی میرے خاص دوست ہیں ۔انکے ساتھ میرا تعلق اسمبلی میں بھی اچھا ہی رہا ہے شیخ رشید صاحب قوم کیلئے ہمیشہ فکر مند رہتے تھے ۔انہوں نے ہمیشہ غریبوں اور مالیگاؤں کیلئے سرکار سے نمائندگی کی ہے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار مہاراشٹر پردیش کانگریس پارٹی کے چوٹی کے لیڈر بالاصاحب تھورات نے کیا ۔تھورات آج ہزار کھولی این سی پی رابطہ آفس پر خانوادہ شیخ رشید سے اظہار تعزیت پیش کرنے کیلئے آئے تھے ۔انہوں نے یہاں مرحوم شیخ رشید کے فرزند آصف شیخ رشید و حاجی خالد شیخ رشید سے ملاقات کی اور شیخ رشید کے کارہائے نمایاں کو بیان کیا ۔انہوں نے مہاراشٹر کے سیاسی حالات پر بھی آصف شیخ رشید سے تبادلہ خیال کیا ۔مرکز کی نریندر مودی حکومت اور شندے و فرنویس حکومت کے عوام دشمن فیصلوں اور ای ڈی کارروائی کے تعلق سے بھی آصف شیخ رشید سے تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر بالا صاحب تھورات نے میڈیا کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا سیٹ کو لیکر ابھی مہاوکاس اگھاڑی میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔سیٹوں کی تقسیم کو لیکر تبادلہ خیال جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ دھولیہ مالیگاؤں پارلیمانی سیٹ پر اگر آصف بھائی امیدواری کرتے ہیں تو یہ فیصلہ ہائی کمان کریگی لیکن آصف بھائی لڑتے ہیں تو کانگریس کی فہرست میں انکا نام شامل کرنا پڑے گا ۔اسطرح کا اظہار بھی بالا صاحب تھورات نے کیا ۔اس موقع پر بالا صاحب تھورات کے علاوہ چاندوڑ کے سابق ایم ایل اے ستیش کوتوال بھی موجود تھے ۔اس کے علاوہ شرد آہیر، اعجاز بیگ ،زین العابدین پٹھان، عبد الغفار شیخ سمیت دھولیہ مالیگاؤں سے کانگریس پارٹی کے لیڈران و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے شکیل بیگ، اسلم انصاری ،فاروق قریشی ،پپو تاج، سید مسلم سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے