لوک سبھا انتخابات : مہاوکاس اگھاڑی کی بیشتر سیٹوں پر اتفاق ، چند سیٹوں کا فیصلہ جلد : شرد پوار


لوک سبھا انتخابات : مہاوکاس اگھاڑی کی بیشتر سیٹوں پر اتفاق ، چند سیٹوں کا فیصلہ جلد : شرد پوار 



 شولا پور : 20 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاوکاس اگھاڑی کی سیاسی جماعتوں نے ریاست میں لوک سبھا کی 48 میں سے 35 سیٹوں پر اتفاق کیا ہے۔ این سی پی کے صدر شرد پوار نے بتایا کہ باقی 13 سیٹوں پر بات چیت کی جا رہی ہے اور جلد ہی کوئی حل نکال لیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ ونچت اگھاڑی کو مہا وکاس اگھاڑی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مہاراشٹر کی 48 لوک سبھا سیٹوں پر مہاوکاس اگھاڑی گرفتہ رفتہ سیٹوں کی تقسیم پر فیصلہ کررہی ہیں ۔چند ایک سیٹوں پر کانگریس این سی پی کے امیدواروں کی طویل فہرست سامنے آرہی ہیں اور سیاسی رپورٹ و پارٹی کی کارکردگی و دعوے پر مکمل معلومات طلب کرتے ہوئے ان سیٹوں کا فیصلہ بھی جلد کیا جائے گا وہیں ونچت بہو جن اگھاڑی کی انڈیا اتحاد میں شرکت ہوجانے کے بعد انہیں بھی کچھ سیٹیں دی جائے گی اس لئے ان تیرا مقامات پر سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ رکا ہوا ہے ۔

 پوار نے کہا کہ ونچیت بہوجن اگھاڑی لیڈر پرکاش امبیڈکر کو 'انڈیا ' اتحاد میں لینے کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے اور جلد ہی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ ایم ایل اے روہت پوار کو جاری کردہ ای ڈی نوٹس پر شرد پوار نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کر انل دیشمکھ، سنجے راوت کو پھنسایا لیکن عدالت نے چارج شیٹ دیکھنے کے بعد انہیں بری کر دیا۔'ای ڈی' جیسی تفتیشی ایجنسیوں کو حکومت ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ نہ صرف روہت بلکہ تمام لیڈروں کو 'ای ڈی' کا ڈر دکھا کر طاقت کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہم بغیر آرام کئے اس کے خلاف لڑیں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے