آج آگرہ روڈ پر این سی پی کا تاریخ ساز انقلابی جلسہ عام ، آصف شیخ کی تقریر ہر شہریان کی نظریں
مالیگاؤں : (پریس ریلیز)سابق ایم ایل اے شیخ رشید کے انتقال کے بعد مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے آصف شیخ کی سرپرستی میں پہلا سیاسی جلسہ عام کا انعقاد آج بارہ جنوری کو شام سات بجے سے رات دس بجے تک راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس کے سامنے دگڑو آئیل مل آگرہ روڈ پر کیا جارہا ہے ۔اس جلسہ عام کی صدارت آصف شیخ رشید کرینگے ۔یہ جلسہ ایک تاریخی اور انقلابی جلسہ عام ہوگا ۔اسطرح کی تفصیلات این سی پی کے شکیل جانی بیگ نے دی ۔
شکیل بیگ نے مزید بتایا کہ جلسہ گاہ بارہ جنوری کو عوام کی آمد کا انتظار کررہا ہے ۔امڈتے ہوئے سیلاب کی طرح عوام شرکت کریں اور شیخ رشید والا آصف شیخ رشید سے دلی ہمدردی و سیاسی بیداری کا ثبوت دیں ۔شکیل بیگ نے کہا کہ شہر میں چند سیاسی لیڈران فرقہ پرستوں کے تلوے چاٹ رہے ہیں، اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی دوغلی پالیسی و بدعنوانی کے خلاف اور سفید پوش سیاسی شخصیات کے کالے کارناموں کا جلسہ عام میں آصف شیخ سنسنی خیز انکشاف کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ اپنی نوعیت کا تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔اس جلسہ کے اہم عنوانات میں مسلم علاقوں کیساتھ ناانصافی کیخلاف ، کمشنر بھگاؤ شہر بچاؤ کا نعرہ لگانے والوں کیخلاف، ذاتی مفاد کیلئے قوم سے غداری کرنے والے سیاسی دلالوں کی چاپلوسی کیخلاف، کارپوریشن کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھ کر لوٹنے والوں کیخلاف، بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی و مآب لنچنگ و ظلم و زیادتی کے خلاف ۔بڑھتی ہوئی گھر پٹی، راشن دکانوں کی کالا بازاری اور پرائیوٹ بجلی کمپنی کی ظلم زیادتی کے خلاف جیسے موضوعات ہونگے اور آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔اس جلسہ عام میں سیاسی مخالفین کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔شکیل بیگ نے کہا کہ اس انقلابی جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنی سیاسی بیداری و خانوادہ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع سے دلی ہمدردی کا ثبوت پیش کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com