رام مندر کو لیکر کانگریس نے 34 ہزار مندروں میں خصوصی پوجا کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا


رام مندر کو لیکر کانگریس نے 34 ہزار مندروں میں خصوصی پوجا کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا 


آخر کار ہم سب ہندو ہی ہیں،رام مندر کسی کی نجی ملکیت نہیں ہے : نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار 


 کانگریس ہندو مخالف شبیہ کو سدھارنے کیلئے رام مندر کے افتتاح میں شرکت کا فیصلہ جلد کریگی 




کرناٹک : 11 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایک طرف ہندو ووٹوں کیلئے بی جے پی رام مندر کو لیکر سیاست کررہی ہے تو دوسری طرف کانگریس بھی ہندو ووٹوں کیلئے کسی سے پیچھے نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق 22 جنوری کو رام مندر کا افتتاح کیا جارہا ہے ۔اس ضمن میں 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کے موقع پر کرناٹک میں کانگریس نے 34 ہزار مندروں میں خصوصی پوجا کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے سرکاری احکامات جاری کئے ہے ۔سوال کیا جارہا ہے کہ کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے کے اشارے پر کرناٹک سرکار نے یہ فیصلہ جاری کردیا ہے ۔کانگریس کے موجود صدر ملک ارجن کھرگے اور سابق صدر سونیا گاندھی ڈی کے شیو کمار کے اس فیصلے پر کیا فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ ۔بی جے پی سرکار والی ریاستوں میں بھی ایسا نہیں کیا جارہا جیسا کرناٹک میں کانگریس سرکار کررہی ہیں ۔

کانگریس صدر کھرگے، سونیا گاندھی اور رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری کو رام مندر کے افتتاح میں شرکت کا دعوت نامہ بھی دیا گیا ہے ۔انڈیا گٹھ بندھن میں بھی شامل کئی پارٹیوں کو دعوت نامہ دیا گیا ہے ۔لیکن ڈی کے شیو کمار نے رام کے نام پر کرناٹک میں پارٹی کو اسطرح کا فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ رام مندر کے افتتاح کے دن ہی کرناٹک کی 34 ہزار مندروں میں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا جائے گا ۔اس فیصلے کو لیکر ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ آخر کار ہم سب ہندو ہی ہیں ۔رام مندر کسی کی نجی ملکیت نہیں ہے ۔ بی جے پی رام مندر کو لیکر چنندہ روپیہ اپنا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب کسی ایک شخص کا نہیں ہوتا وہ سب کا ہوتا ہے ۔ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ بہت جلد آل انڈیا کانگریس کمیٹی رام مندر کے افتتاح میں شرکت کرنے کا فیصلہ لے سکتی ہے ۔ڈی کے شیو کمار نے کیرل کے سفر کے دوران یہ بات کہی ۔بتا دیں کہ کانگریس کو بی جے پی مخالف شبیہ کے چلتے اسے ہندو مخالف شبیہ میں بدل دیا گیا لیکن اب کانگریس اپنی ہندو مخالف شبیہ کو سدھارنے کیلئے تگ و دو کررہی ہے ۔اس لئے کانگریس رام مندر کے افتتاح میں جاکر ہندو مخالف شبیہ کو ختم کرنے کی کوشش کریگی ۔یہی وجہ ہے کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی مندروں کے چکر کاٹتے نظر آئے ۔کانگریس کے راجیو گاندھی نے رام جنم بھومی میں تالا کھلوانے میں مدد کی تو دوسری طرف شاہ بانو کیس میں قانون میں تبدیلی کرکے مسلم عوام کا دل جیتا لیکن اس کے بعد سے کانگریس مکمل اکثریت سے کبھی جیت نہیں پائی ۔اب کانگریس کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ رام مندر کے افتتاح میں شریک ہوکر ایک بار پھر سے ہندو کانگریس والی شبیہ بنائے ۔کانگریس کی شبیہ بہتر بنانے کیلئے اور ہندو حمایت حاصل کرنے کیلئے کرناٹک میں کانگریس نے 34 ہزار مندروں میں خصوصی پوجا کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے