شیخ رشید نے مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کیلئے کئی بڑے کام کئے ، نئے کمشنر رویندر جادھو نے آصف شیخ سے ملاقات کر اظہار تعزیت کی



شیخ رشید نے مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کیلئے کئی بڑے کام کئے ، نئے کمشنر رویندر جادھو نے آصف شیخ سے ملاقات کر اظہار تعزیت کی 



کارپوریشن آمدنی سے زیادہ خرچ نہ کریں، شہریان کیساتھ انصاف کریں ،اضافی گھر پٹی کم کریں :آصف شیخ 



مالیگاؤں : 16 دسمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے نئے کمشنر رویندر جادھو کارپوریشن شہری حدود میں سابقہ کمشنر کی لادی ہوئی اضافی گھر پٹی کم کروانے پر توجہ دیں۔جس طرح ناسک کارپوریشن میں میں پانی اور صفائی ٹیکس کے علاوہ کئی طرح کے ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ وہاں کے کمشنر نے کیا ہے اسی طرز پر مالیگاؤں میں بھی عمل درآمد کیا جائے۔ اس طرح کے مطالبے کی یکسوئی کے لئے پیر کو سہ پہر ساڑھے تین بجے راشٹر وادی کا نگریس پارٹی کا ایک وفد این سی پی کے کارپوریٹر، عہدے داران اور عام ورکروں کے ساتھ نئے کمشنر سے ملاقات کرے گا۔ اس طرح کی تفصیل این سی پی کے مقامی قائد و صدر شیخ آصف نے ایک پریس ریلیز میں دی اور بتایا که کار پوریشن شهری حدود میں بڑے پیمانے پر نئی گھر پٹی کے نفاذ سے عام شہریان پریشان ہیں، اتناہی نہیں گھریٹی کے نفاذ اور سروے میں بھی شفافیت کا فقدان رہا ہے۔ وارڈ کمیٹی نمبر 1 کی حدود میں سروے ہوا نہیں ہے اور شہر کے کئی علاقوں میں کئی طرح سے گھر پٹی کا نفاذ کر دیا گیا ہے، شہر میں کارپوریشن حدود میں دو طرح کا معاملہ چل رہا ہے۔اس لئے کمشنر اس ناانصافی کےخلاف اقدامات اٹھائیں گے، اس طرح کی امید ہے اس تناظر میں راشٹر وادی کا نگریس پارٹی کا ایک وقد پیر کو ملاقات کرے گا۔ لہذا شہریان جن کی اضافی گھر پٹی آئی ہے وہ ایک زیراکس کے ساتھ کارپوریشن میں حاضر رہیں۔ اس طرح کی اپیل بھی شیخ آصف نے کی ہے۔ دریں اثناء گزشتہ روز جمعہ کو کارپوریشن کے نئے کمشز رویندر جادھو نے از خود ہزار کھولی واقع راشٹروادی کا نگریس پارٹی رابطہ آفس پہنچ کر شیخ آصف سے ملاقات کی اور سابق میئر و سابق ایم ایل اے ، این سی پی کے قائد شیخ رشید کے انتقال پر نئے کمشنر نے  شیخ آصف کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ شیخ رشید نے مالیگاؤں کی تعمیرو ترقی کیلئے کئی بڑے تعمیری کام کئے ہیں۔اس موقع پر آصف شیخ نے کمشنر سے کہا کہ سابقہ کمشنر بھالچندر گوساوی کی طرح آپ کام کاج نہ کریں ۔قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پورے شہر کے ساتھ انصاف کا معاملہ کریں ۔کسی کے دباؤ میں آئے بغیر قانونی طریقے سے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں ۔اسی طرح آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن کے خزانے کی تفصیلات چیک کریں اور آمدنی سے زیادہ خرچ کرنے سے پرہیز کریں ۔نئے کمشنر رویندر جادھو سے آصف شیخ نے شہری مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس طرح کی اطلاع بھی دی گئی۔اس موقع پر اسلم انصاری، شکیل بیگ ،سلیم انور وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے