ایم ایل ایز کی نا اہلی پر آج سے تین دن تک حتمی سماعت اور اس دن فیصلہ ممکن
ممبئی : 18 دسمب(بیباک نیوز اپڈیٹ) شیو سینا کے ممبران اسمبلی کی نااہلی کے معاملے میں فیصلے میں دس دن کی توسیع کے بعد آج سے اگلے تین دن تک حتمی سماعت ثبوتوں کی بنیاد پر شروع ہوں گے۔ اب سب کی توجہ اس بات پر ہے کہ دیے گئے وقت کے اندر سماعت مکمل ہوتی ہے یا پھر توسیع کی درخواست کی جاتی ہے۔
شیوسینا کے ٹھاکرے گروپ اور شندے گروپ کے ایم ایل ایز کی اب تک کی سماعتوں میں جرح ختم ہو چکی ہے۔اس کے بعد تحریری دلیل بھی دی گئی۔اب دونوں گروپوں کے وکلاء قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر کے سامنے اپنا کیس پیش کرنے جارہے ہیں۔ نارویکر کے سامنے تین دن تک سماعت ہوگی۔شندے گروپ اور ٹھاکرے گروپ کو دلائل پیش کرنے کے لیے ڈیڑھ دن کا وقت دیا گیا ہے۔
شیو سینا کے ٹھاکرے گروپ کے ایڈوکیٹ دیودت کامت، جبکہ شندے گروپ کے ایڈوکیٹ مہیش جیٹھ ملانی بحث کر رہے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ 20 تاریخ کو حتمی سماعت مع دلائل ہوں گی اور 10 جنوری تک فیصلہ سنایا جائے گا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com