ناگپور اسمبلی اجلاس کے سامنے مجلس اتحاد المسلمین کا دھرنا، ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل گرفتار و رہا
ناگپور کامٹی کی قدیم بستی کے آباد مکینوں کو گھر کل آواس یوجنا کے تحت مکانات بنا کر دیا جائے گا، انتظامیہ کا تیقن، مطالبہ منظور
( مالیگاؤں ) بروز منگل 19 دسمبر کو کامٹی ناگپور مجلس اتحاد المسلمین کے ریاست مہاراشٹر کے کار گزار صدر عبدالغفار قادری کی رہنمائی میں مالیگاؤں کے مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی قیادت میں ایک زبردست آندولن ناگپور اسمبلی ہاؤس کے سامنے ایک بڑا زبردست دھرنا احتجاج کیا گیا یاد رہے کہ ناگپور کی قدیم غریب بستی اور ناگپور دگوری علاقے کی مشہور و معروف درگاہ حضرت تاج الدین بابا سے متصل بستی و ناگپور میں گزشتہ کئی سالوں سے آباد ہیں انھیں حکومت کی طرف سے بے گھر اکھاڑنے کی کوشش کی جارہی تھی مگر مجلس اتحاد المسلمین کامٹی ناگپور کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں کے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی مہاراشٹر کار گزار صدر عبدالغفار قادری کی قیادت میں علاقے سے ایک پیدل ریلی نکالی گئی اور ریلی کی شکل میں جاری مہاراشٹر ناگپور سرمائی اجلاس میں اسمبلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا گیا اس دھرنے میں قادری عبدالغفار کے بعد مالیگاؤں کے AIMIM آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے دھرنے سے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قدیم برسوں پرانی غریب بستی کو اکھاڑنے کے بجائے انکو حق دیا جائے انصاف کے ساتھ انھیں اس جگہ کا مالک بنایا جائے، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے حکومت کے جی آر کے مطابق قانونی نقاط کو پیش کیا جبکہ یہ بستی کو اکھاڑنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے انھوں نے حکومت کے متعلقہ محکموں کے آفیسران کو انصاف کے تقاضوں پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا دوران دھرنا پولس اور حکومت کے متعلقہ حکام نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سمجھداری کا مظاہرہ کیا، کیونکہ ناگپور اسمبلی اجلاس جاری ہے حکومت کوئی طرح کی دشواری لینا نہیں چاہتی ہیں اور بستی کے لوگوں کا جائز حق ہے جسکا وہ مطالبہ کر رہے ہیں مجلس اتحاد المسلمین نے ان بستی والوں کا ساتھ دیتے ہوئے حکومت تک نمائندگی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ، پولس نے اتنی کثیر تعداد میں آندولن کرنے والوں کو گرفتار کیا ناگپور علاقے کے رہنے والوں کے ساتھ مالیگاؤں کے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی اور انکے رفقاء کار جسمیں شیخ کلیم دلاور، اطہر حسین اشرفی ، حافظ عبداللہ فیصل تمام کو پولس نے گرفتار کرنے کے بعد پولس وین میں پولس اسٹیشن لے گئی پولس اسٹیشن کے اندر ناگپور علاقے کے اس بستی کے کارپوریشن و دیگر متعلقہ محکموں کے آفیسران وہاں پہنچے تھے پولس کی موجودگی میں متعلقہ محکموں کے آفیسران نے دھرنا دینے والوں کو بالخصوص آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی اور عبدالغفار قادری کو انکے مطالبے کے مطابق اس بات کا یقین دلایا کہ اس قدیم بستی اور درگاہ حضرت تاج الدین بابا سے متصل بستی کو بے گھر کرنے کی بجائے انہیں اسی جگہیں پر حکومت کی اسیکم گھر کل آواس یوجنا کے تحت مکانات بنا کر دیا جائے گا، آگے اس لئے دھرنے احتجاج نہ کرنے کی گزارش متعلقہ محکموں کے ادھیکاریوں نے پولس انتظامیہ کی موجودگی میں لکھی میں یقین دلایا، اس بستی کے آباد مکینوں سے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے جمہوری طرزِ زندگی کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکومت کی اسکیموں کے بارے میں بھی اہم باتیں پیش کیے ناگپور کامٹی اور دگوری علاقے کے افراد کے علاوہ ناگپور، مالیگاؤں مجلس اتحاد المسلمین کے ذمہ داران اس دھرنے کو کامیاب بنانے کیلئے زبردست جدوجہد کا مظاہرہ کرتے رہے. دھرنا آندولن کرنے والوں کو پولس نے چند گھنٹوں کے بعد انھیں رہائی دے دی، دھرنے کی کامیابی کے بعد قدیم بستی و درگاہ حضرت تاج الدین بابا سے متصل بستی کے رہنے والوں کو اطمینان کا سانس لیا اور بستی کے آباد خاندان والوں نے مالیگاؤں کے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ساتھ ساتھ ناگپور مجلس اتحاد المسلمین کا شکریہ ادا کیا اس طرح کی خبریں ہمارے ذرائع سے ناگپور اسمبلی اجلاس سے موصول ہوئی ہیں.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com