کانگریس کو بڑا جھٹکا:ناگپور ڈسٹرکٹ بینک گھوٹالہ معاملے میں موجود ایم ایل اے و سابق وزیر سنیل کیدار کی رکنیت رد


کانگریس کو بڑا جھٹکا:ناگپور ڈسٹرکٹ بینک گھوٹالہ معاملے میں موجود ایم ایل اے و سابق وزیر سنیل کیدار کی رکنیت رد 


ناگپور : 24 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سابق وزیر و موجودہ ایم ایل اے سنیل کیدار کی رکنیت کو بالآخر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ناگپور ڈسٹرکٹ بینک گھوٹالہ معاملے میں کی گئی کارروائی کے بعد لیا گیا ہے۔ سنیل کیدار کو ناگپور ڈسٹرکٹ بینک گھوٹالہ کیس میں 5 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔

دو دن پہلے ناگپور کی سیشن کورٹ نے انہیں پانچ سال کی سزا سنائی تھی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سزا دو سال سے زائد تھی۔ لہذا وہ رکن اسمبلی ایم ایل اے کے طور پر نہیں رہ سکتے ۔ اسی کے مطابق سنیل کیدار کی ایم ایل اے شپ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔اس کیس میں 5 افراد کو سزا سنائی گئی۔

کانگریس کے سابق وزیر اور موجودہ ایم ایل اے سنیل کیدار سمیت پانچ دیگر کو 2002 میں ناگپور ڈسٹرکٹ بینک میں 149 کروڑ کے گھریلو تجارت کے گھوٹالہ کے سلسلے میں ضلع عدالت نے 5 سال کی سخت قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد پولس نے رات دیر گئے کیدار کو بھی گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں انہیں ہائی بلڈ پریشر کے باعث ہسپتال میں بھی داخل کرایا گیا۔ جن پانچ دیگر ملزمان کو سزا سنائی گئی ان میں بینک کے اس وقت کے جنرل منیجر اشوک نام دیو چودھری، بینک بروکر کیتن کانتی لال سیٹھ، سبودھ چندیال بھنڈاری، نند کشور شنکر لال ترویدی (تمام ممبئی) اور امیت سیتا پتی ورما (احمد آباد) شامل ہیں۔ جب یہ گھوٹالہ ہوا تو کیدار بینک کے چیئرمین تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے