گرووار وارڈ کے نوجوانوں کا مستحسن اقدام، شیخ رشید صاحب کے ایصال ثواب کیلئے ضروری طبی سامان مسجد میں وقف
شیخ رشید سیاست میں نہ آتے تو ممبئی کمپنی میں شام ہوجاتے، جھونپڑپٹیوں میں بنیادی سہولیات روڈ، گٹر اور پانی شیخ رشید صاحب کی دین
مالیگاؤں : 22 دسمبر (پریس ریلیز) غریب پرور عوامی و سیاسی خادم مرحوم شیخ رشید صاحب کی یاد میں برائے ایصال ثواب شہر کے غریب اور ضرورت مند مریضوں کی سہولت کیلئے ایک تقریب وقف برائے ضروری طبی سامان کا انعقاد راجو راکیل والا اینڈ گروپ کی جانب سے ہلال چوک منشی شعبان نگر گرووار وارڈ کیا گیا ۔اس تقریب میں طبی سامان میں آکسیجن کنٹرولر، وہیل چیئر اور مریضوں کیلئے بیڈ(پلنگ) کو مسجد آمنہ اشرفی میں وقف کیا گیا۔
اس موقع پر آصف شیخ رشید نے کہا کہ یہ پہلا کار خیر کا پروگرام شیخ رشید صاحب کے ایصال ثواب کیلئے رکھا گیا ۔میں راجو بھائی گروپ کے تمام نوجوانوں اور گرووار وارڈ کی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ شیخ رشید نے ہاسپٹل سے ہی غریبوں کیلئے ہاسپٹل میں لگنے والی پلنگ کا انتظام کرنے کی ہدایات دی تھی اور ہم نے دو پلنگ کا انتظام کیا تھا ۔شیخ رشید صاحب غریب پرور تھے ۔انہیں غریبوں سے لگاؤ تھا ۔آصف شیخ نے کہا کہ جب میرے بھائی کی بیماری میں خرچ لگا تو شیخ رشید صاحب نے اپنے ہاتھ کی گھڑی فروخت کردی تھی ۔آصف شیخ نے کہا کہ شیخ رشید صاحب میسا قانون کے تحت جیل میں قید ہوئے ۔اس دوران انہیں ہارون انصاری نے رہا کروایا ۔شیخ رشید صاحب جیل میں بڑے بڑے ڈان سے ملے ۔انہیں کمپنی کا آفر ملا لیکن شیخ رشید نے سیاست کو چنا ۔انہوں نے کمپنی کے راستے سے کو ترک کر سیاست میں رہ کر عوامی خدمت کو ترجیح دی تھی ۔آصف شیخ نے کہا کہ شیخ رشید نے ہزار کھولی سے پہلا الیکشن لڑا اور تب سے ہی غریبوں کے ہمدرد بن گئے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج شیخ رشید 40 سالہ دور سیاست میں رہ کر ایم ایل اے اور میئر تک کا کامیاب سفر کیا ۔لیکن انہوں نے کبھی غریبوں کو نہیں چھوڑا ۔انہوں نے جھونپڑ پٹی کو بہتر بنانے کیلئے پوری کامیاب کوشش کی ۔غریب بستیوں میں پانی روڈ، گٹر کی سہولت شیخ رشید صاحب کی دین ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم شیخ رشید صاحب کے تعمیری مشن لیکر آگے بڑھ رہے ہیں اور غریبوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح شیخ رشید نے آپکو ساتھ لیکر چلا ہم بھی اسی طرح آپکو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ہم سب ایکدوسرے کے سکھ دکھ میں رہ کر عوامی کام کرتے رہیں ۔انہوں نے کہا کہ گرووار وارڈ کے نوجوانوں کی جانب سے طبی سامان کی تقسیم کی گئی یہ ایک نئی تاریخ رقم کریگی ۔شہر بھر میں اسطرح کے کام ہونا چاہیے ۔شیخ رشید کے علاوہ عوام اپنے مرحومین کے نام سے ایصال ثواب کیلئے ہاسپٹل کے طبی سامان وقف کرنے کی روایت کو اپنائیں ۔اس موقع پر شیخ رشید صاحب کی یاد میں ایک بہترین نظم بھی پیش کی گئی۔اس تقریب میں حاجی خالد شیخ رشید سمیت گرووار وارڈ کی عوام و سرکردہ افراد کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com