قوم و ملت کیلئے جیل جانے والے حاجی عبدالرحمن شاہ کا کامیاب کریں، شاہ برادری انتخاب میں مستقیم ڈگنیٹی کی عبد الرحمن شاہ کو حمایت




قوم و ملت کیلئے جیل جانے والے حاجی عبدالرحمن شاہ کا کامیاب کریں، شاہ برادری انتخاب میں مستقیم ڈگنیٹی کی عبد الرحمن شاہ کو حمایت


مالیگاؤں : 13 دسمبر(پریس ریلیز) انجمن مسلم شاہ برادری مہاراشٹر کا انتخاب 14 دسمبر بروز جمعرات کو آگرہ روڈ شاہ بلڈنگ مٹیریلس ہر منعقد کیا جارہا ہے ۔اس ضمن میں شاہ برادری میں جہاں عبدالرحمن شاہ رائے عامہ ہموار کرنے میں لگے ہوئے ہیں وہیں آج اس سلسلے میں سماجوادی پارٹی کے ہوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے حاجی عبدالرحمن شاہ کی حمایت میں ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہ برادری کام کرنے والے تجربہ کار صدر کو دوبارہ عہدہ صدارت میں منتخب کریں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شاہ برادری جمہوری طریقے سے چناؤ کا انعقاد کررہی ہے اور اس چناؤ میں برادری کے کام کاج کیلئے ہمیشہ سرگرم رہنے والے متحرک لیڈر عبدالرحمن شاہ کو کامیاب کرنا چاہیےتاکہ شاہ برادری کے مسائل یکسوئی کیساتھ حل ہوسکے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے حلقہ کے شاہ برادری کے نوجوانوں بزرگوں اور ماں بہنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک تجربہ کار اور برادری کے لئے لڑنے والے اور قوم و ملت کیلئے جیل جانے  والے امیدوار حاجی عبدالرحمن شاہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے