شاہ برادری نے شیخ رشید کو خراج عقیدت کر انکے کارہائے نمایاں کو یاد کرنے کا اعلان کیا، جمعرات کو مہاراشٹر شاہ برادری کا اجلاس
جمہوری طریقے سے ریاستی صدر کا انتخاب بھی کیا جائے گا، مشورتی میٹنگ میں فیصلہ
مالیگاؤں :10 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شیخ رشید نے شاہ برادری کو انکا حق دلانے کیلئے خصوصی جدوجہد کی ۔انکا برادری سے دلی لگاؤ رہا ہے اور مرحوم شیخ رشید نے برادری کے حق میں نمایاں خدمات انجام دی ہے انکا شاہ برادری پر احسان ہے جو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔اسطرح کا اظہار شاہ بلڈنگ مٹریل پر شاہ جماعت کی منعقدہ مشورتی میٹنگ میں مہاراشٹر کے صدر عبدالرحمن شاہ نے کیا ۔موصوف نے آئی ہوئی کئی تجاویز کو منظوری دیتے ہوئے خانوادہ شیخ رشید کیلئے اظہار تعزیت اور مرحوم شیخ رشید کیلئے دعائے مغفرت کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ مورخہ 14 دسمبر بروز جمعرات کو صبح دس بجے تعزیتی نشست کا انعقاد ریاستی ذمہ داران و عہدیداران کی موجودگی میں کیا جائے گا ۔اس تعزیتی نشست میں خانوادہ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع کے تمام افراد شرکت کررہے ہیں ۔لہٰذا شاہ برادری کے مقامی تمام افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں ۔عبدالرحمن شاہ نے کہا کہ تعزیتی اجلاس کے بعد مہاراشٹر شاہ برادری کے صدارتی انتخاب کا آغاز کیا جائے گا اور نئی مجلس عامہ کا چناؤ بھی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری طریقے سے یہ چناؤ ہوگا ۔جسے بھی صدارت کیلئے امیدواری کرنا ہے وہ اپنی اکثریت ثابت کرکے صدر بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دو چار افراد کے بولنے پر صدارتی چناؤ نہیں ہوگا بلکہ اکثریت پر فیصلہ ہوگا ۔عبدالرحمن شاہ نے مزید کہا کہ تعلیمی لائن سے برادری کے طلباء کو نقصان ہورہا ہے ۔ذات سرٹیفکیٹ کے تعلق سے تکالیف ہورہی ہیں ۔گھریلو مسائل پیدا ہورہے ہیں۔برادری میں تنازعہ بڑھ رہا ہے۔ خدارا اس تنازعہ کو ختم کریں مل جل کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر برادری ساتھ دیگی تو میں سب اختلاف چھوڑ کر مل جل کر کام کروں گا۔
عبدالرحمن شاہ نے دھولیہ کے ایم ایل اے فاروق شاہ کی کوششوں کو بھی سراہاتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ برادری کو شاہ چھپر بند سرٹیفکیٹ کیلئے گزٹ نکلوانے کی جستجو کررہے ہیں اور عنقریب اس کام میں کامیابی ملیگی ۔انہوں نے کہا کہ اگر شاہ برادری کے شاہ چھپر بند سرٹیفکیٹ کیلئے حکومت گزٹ جاری کرتی ہے تو فاروق شاہ کو ہاتھی پر بیٹھا کر مالیگاؤں میں استقبال کیا جائے گا اور اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں آل مہاراشٹر شاہ برادری کا عظیم الشان پروگرام رکھا جائے گا ۔اس مشورتی میٹنگ میں مالیگاؤں و دھولیہ شہر کے شاہ برادری کے سرکردہ افراد موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com