ملک کی تعمیر و ترقی میں کانگریس کا ہی اہم رول رہا ہے، 138 سالہ یومِ تاسیس پر ناگپور میں کانگریس سملین



ملک کی تعمیر و ترقی میں کانگریس کا ہی اہم رول رہا ہے، 138 سالہ یومِ تاسیس پر ناگپور میں کانگریس سملین 
 

گئو رکشا کے نام پر غنڈہ گردی، پولس شکایت درج کرنے میں ٹال مٹول کررہی ہے، گاندھی مجسمہ پر احتجاج کا انتباہ، اعجاز بیگ کی پریس کانفرنس 




مالیگاؤں : 17 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)ملک کی تعمیر و ترقی میں کانگریس کا ہی اہم رول رہا ہے ۔کانگریس پارٹی نے ملک کو بے پناہ ترقی سے نوازا ہے ۔ملک میں ہوائی جہاز سے لیکر جدید ٹیکنالوجی سے لیکر موبائل فون و انٹر نیٹ تک سبھی کانگریس پارٹی نے دیا ہے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار کانگریس پارٹی کے مقامی صدر اعجاز بیگ نے کیا ۔موصوف کانگریس پارٹی آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 28 دسمبر کو ناگپور میں کانگریس پارٹی کے 138 سالہ یوم تاسیس پر ایک سملین کا انعقاد کیا جارہا ہے اور مہاراشٹر کانگریس پارٹی کانگریس پارٹی کی ملک کے تئیں خدمات کو یاد کرتے ہوئے عوام کو بتائے گی ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ آج مالیگاؤں شہر میں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے اور ہم اسے حل کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ابھی حال ہی میں ہم نے عمران پرتاپ گڑھی سے دہلی میں مالیگاؤں کیلئے نمائندگی کرنے کا مطالبہ کیا اور اسمرتی ایرانی سے بھی پرائمری اسکولوں کو جدید کرنے کا میمورنڈم سونپا ۔اسی طرح ہینڈ لوم مزدوروں کو اسکالر شپ دینے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر غریب مزدوروں کا شہر ہے اس لئے یہاں مزدوروں کو اسکالر شپ دی جائے اور پرائمری اسکولوں کو اسمارٹ اسکول میں کنورٹ کیا جائے ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ آج شہر میں گئو رکشا کے نام پر غنڈہ گردی عروج پر ہے اور پولس مظلوم کی فریاد لینے تیار نہیں ہیں ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ میرے قریبی رشتے دار کو گئو رکشا والوں نے ماردھاڑ کی اور پولس شکایت درج میں ٹال مٹول کررہی ہیں ۔اس ضمن میں اعجاز بیگ نے کہا کہ ہم نے ضلع ایس پی تک شکایت کی ہے اسکے بعد بھی پولس کیس درج نہیں کررہی ہے ۔جبکہ میرا رشتہ دار امن چوک میں سروسنگ سینٹر چلاتا ہے اسکا گوشت کا کوئی کاروبار نہیں ہے ۔اسی طرح آزاد نگر میں پولس کا کردار بھی مشکوک ہے ۔اعجاز بیگ نے الزام لگایا کہ آزاد نگر پولس اسٹیشن کے پی آئے اور آصف شیخ پولس سب انسپکٹر کی چھتر سایہ میں کتا گولی، سٹہ اور گھر خالی کرنے والے غنڈہ عناصر کی غیر قانونی حرکات جاری ہے ۔انہوں نے پولس سب انسپکٹر آصف شیخ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے نام پر عوام سے روپے کا مطالبہ کررہے ہیں اس لئے ایسے پولس انسپکٹر اور سب پولس انسپکٹر کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے ۔ورنہ گاندھی مجسمہ پر کانگریس پارٹی احتجاج کریگی ۔اس پریس کانفرنس میں مفتی اسماعیل قاسمی کی ناگپور اسمبلی اجلاس میں کانگریس لیڈر بالا صاحب تھورات کی ملاقات کے سوال کے جواب میں اعجاز بیگ نے کہا کہ وہ فالتو آدمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ناگپور میں اجلاس کے دوران سب لیڈر ایکدوسرے سے ملتے رہتے ہیں یہ کوئی اہم بات نہیں ہے اسکی نیوز بھی اہم نہیں ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے این سی پی کے صدر جینت پاٹل نے مل کر خیریت دریافت کی ۔اس موقع پر جمیل کرانتی نے کانگریس پارٹی کی کارکردگی بیان کی جبکہ ترجمان زین العابدین پٹھان و عبدالغفار شیخ وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے