طلباء کو اب بوائلڈ انڈہ، انڈہ بریانی،انڈہ پلاؤ یا پھر پھل دینے محکمہ تعلیم کا فیصلہ


طلباء کو اب بوائلڈ انڈہ، انڈہ بریانی،انڈہ پلاؤ یا پھر پھل دینے محکمہ تعلیم کا فیصلہ 



معمول کی خوراک  کے علاوہ طلباء کو ہفتے میں ایک دن صحت بخش و مقوی غذائیں ملیں گی


 

 ممبئی : 8 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پوشن احر یوجنا کے ذریعہ ریاست کے سرکاری اور پرائیویٹ و نیم سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے مطابق معمول کی خوراک کے علاوہ طلباء کو ہفتے میں ایک دن انڈے اور انڈے نہ کھانے والے طلباء کو کیلا دیا جائے گا۔


 اس فیصلے کے مطابق اسکول کے طلباء کو بدھ یا جمعہ کو اُبلے ہوئے انڈے یا انڈا پلاؤ،یا انڈہ بریانی کی شکل میں کھانا دیا جائے گا۔  جو طلباء انڈے نہیں کھاتے انہیں انڈے کے بجائے کیلے یا غیر معمولی صورتوں میں مقامی پھل فراہم کیے جائیں گے۔


 یہ اقدام 23 ہفتوں تک جاری رہے گا۔ انڈوں کی موجودہ مارکیٹ قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے فی انڈے کی قیمت 5 روپے مقرر کی گئی ہے۔  محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس پروگرام کو دیہی علاقوں میں سکول مینجمنٹ کمیٹی کے ذریعے اور شہری علاقوں میں کھانے کی فراہمی اور کھانا پکانے کے نظام کے ذریعے سینٹرل کچن سسٹم کے ذریعے نافذ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔


 مرکزی طور پر اسپانسر شدہ پردھان منتری پوشن شکتی نرمان یوجنا کے تحت اسکولی طلباء کو غذائیت کا فائدہ دیا جاتا ہے۔  اس اقدام کے تحت باقاعدہ غذائیت کے علاوہ طلباء کو اضافی غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کرنا بھی ضروری ہے، اس لیے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یہ فیصلہ انڈوں کی غذائیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے