سماج وادی پارٹی کا جئے سماج واد یا لال سلام؟سماج وادی پارٹی کے مقامی لوگوں کی معلومات کم، لال سلام کی تاریخ و معنی سے بھی انجان


سماج وادی پارٹی کا جئے سماج واد یا لال سلام؟سماج وادی پارٹی کے مقامی لوگوں کی معلومات کم، لال سلام کی تاریخ و معنی سے بھی انجان 



لال سلام، سرخ سلام، ریڈ سَلوٹ کا نعرہ کمیونسٹ پارٹیوں کا ہے، سماج وادی پارٹی کی لال سلام تحریک عوام کو دھوکہ دینے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں 



مالیگاؤں : 15 نومبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر سماج وادی پارٹی کی جانب سے اخبارات کے ذریعے تحریک کا اشارہ دیا گیا۔ جس کا نام لال سلام تحریک دیا گیا۔ سماج وادی پارٹی کے عہدیداران کا لال سلام کے نام سے تحریک کا اعلان کرنا سمجھ کے باہر کی بات ہے۔ یا تو یہ سماج وادی پارٹی کے لیڈروں کی کم سمجھی ہے یا پھر سماج وادی پارٹی اپنی نظریات تبدیل کرچکی ہے۔ یا پھر سماج وادی پارٹی والے لال سلام کی تاریخ و معنی سے انجان ہیں۔ 

سماج وادی پارٹی کا نعرہ جۓ سماج واد ہے۔ نہ کہ لال سلام، پورے بھارت میں کسی بھی سماج وادی پارٹی کے لیڈر نے کبھی لال سلام کا نعرہ استعمال نہیں کیا۔ لال سلام، سرخ سلام، ریڈ سَلوٹ کا نعرہ کمیونسٹ پارٹیوں یا کمیونسٹ پارٹی کی ذیلی تنظیموں کا نعرہ ہے۔ جسے سبھی کمیونسٹ نظریات کے ماننے والے استعمال کرتے ہیں۔ لال سلام کہتے ہیں۔ لال سلام کا لفظ سنتے ہی تھوڈا بہت بھی سیاست میں دلچسپی رکھنے والے خاص و عام کے ذہن میں کمیونسٹ نام ہی آتا ہے۔ ایسے میں سماج وادی پارٹی کی جانب سے لال سلام تحریک کے اعلان سے ہی یہ سوال کھڑا ہو جاتا ہیکہ کیا سماج وادی پارٹی اپنے سوشلسٹ نظریات سے ہٹ کر کمیونسٹ نظریات یا کمیونزم کو اپنا چکی ہے۔ اور اگر ایسا ہے تو مالیگاؤں شہر سماج وادی پارٹی کے لیڈروں کو عوام کو بتانا چاہیے۔ اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر سماج وادی پارٹی کی لال سلام تحریک صرف عوام کو دھوکہ دینے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔ اس طرح کی پریس ریلیز بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری نے جاری کی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے