مالیگاؤں کارپوریشن کے اکاؤنٹ کی مکمل آڈٹ حکومت ہند کے چیف اڈیٹر کرے ، آصف شیخ
مالیگاؤں کارپوریشن میں کمشنر راج سے کارپوریشن کنگال ، کروڑوں روپے کا حساب رکھنا ضروری
مالیگاؤں : 16 نومبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی مالی حالت پر غور کیے بغیر غیر ضروری کاموں پر آمدنی سے زیادہ خرچ کرنے والے میونسپل اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کی چیف ایڈیٹر حکومت ہند کے محکمہ کے ذریعے مکمل آڈٹ کیا جائے ۔اسطرح کا ایک مکتوب آصف شیخ رشید نے مرکزی حکومت کے چیف آڈیٹر پرتشتھان بھون چرنی روڈ ممبئی مہاراشٹر کے ہیڈ آفس میں دیا ہے ۔مذکورہ معاملے میں آصف شیخ نے شکایت لکھی ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں تقریباً ڈیڑھ سال سے بھالچندر گوساوی بطور ایڈمنسٹریٹر کام کر رہے ہیں اور ان کا دور ہمیشہ متنازعہ رہا ہے۔ ان کے خلاف تمام سرکاری محکموں میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانی کے مقدمات درج ہیں جو بھالچندر گوساوی نے پہلے کئے ہیں جو زیر عدالت ہیں۔بھالچندر گوساوی نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدہ کا غلط استعمال کرتے ہوئے کمشنر نے اپنے دور میں حکومت کو گمراہ کیا اور تقریباً 800 سے 900 کروڑ روپے کے مختلف کاموں کی تجویز پیش کی اور حکومت سے اس تجویز کی منظوری حاصل کی۔ آصف شیخ نے کہا کہ اس کام سے ہماری کوئی مخالفت نہیں ہے لیکن ان تمام سرکاری اسکیموں کو انجام دینے کے لیے کارپوریشن کے حصے کے لئے ادا کی جانے والی رقم کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ تخمینہ سے زیادہ رقم کے لئے کئی ٹینڈر منظور کئے گئے اور اضافی رقم میونسپل فنڈ سے ادا کرنی پڑے گی۔ پچھلے تین سالوں میں بجٹ کی عدم فراہمی کی وجہ سے، کروڑوں کی رقم کے زیر التواء اسپل ورک کی ادائیگی کی جانی باقی ہے۔اگر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی مالی صورتحال پر غور کیا جائے تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ کارپوریشن کی مالی حالت غیر مستحکم ہے اور انتہائی کمزور ہے ۔اگر ایسا ہی چلتا رہا تو میونسپل ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکیں گی، اور بہت سے شہری کام جیسے میونسپل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے ادویات کی خریداری، شہر میں ترقیاتی کام، محکمہ واٹر سپلائی کے بجلی کے بل وغیرہ بھی ادا نہیں ہو سکیں گے۔ اس لئے آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ محکمہ چیف اکاؤنٹ اینڈ آڈٹ مرکزی حکومت مالیگاؤں میونسپل اکاؤنٹس کے تمام کھاتوں کی اپنے محکمہ کے ذریعے مکمل انکوائری کرانے کا حکم دے۔اسطرح کا تفصیلی مطالبہ آصف شیخ رشید نے حکومت ہند کے چیف اڈیٹر سے کیا ہے ۔اس مکتوب کی ایک کاپی چیف سیکرٹری وزارت شہری ترقیات حکومت مہاراشٹر، مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر و پرشاشک اور ٹینڈر کمیٹی کو بھی دی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com