سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے معاملے میں ایجوکیشن آفیسر پروین پاٹل کیخلاف ایم پی ایس سی ایکٹ کے تحت کارروائی


سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے معاملے میں ایجوکیشن آفیسر پروین پاٹل کیخلاف ایم پی ایس سی ایکٹ کے تحت کارروائی 



22 اساتذہ ،12 پیون اور 6 کلرک کی غیر قانونی منظوری کا الزام ،دھوکہ دہی کا مقدمہ درج 




ناسک : 2 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) دو نومبر کو بھدرکالی پولیس اسٹیشن ناسک میں فریادی ڈاکٹر کرن جئے پرکاش کنور، عمر 51، ڈپٹی انسپکٹر آف ایجوکیشن، دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن، ناسک نے ایک شکایت درج کرائی ہے جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اسطرح کی معلومات ناسک شہر بھدر کالی پولس اسٹیشن سے موصول ڈیلی کرائم رپورٹ میں دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ جرم یکم جنوری 2008  سے 2 نومبر 2023 کے درمیان مہاتما گاندھی ودیا مندر، ناسک کے اس وقت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کل 25 عہدیداروں، ممبران اور اس وقت کے ہیڈ ماسٹر کی جانب سے پرپوزل کو ضلع پریشد محکمہ کو بھیجا گیا تھا۔جس میں کل 22 اساتذہ، 12 سپاہیوں اور 06 کلرکوں کے ساتھ ملی بھگت کرکے اس وقت کے ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری)ضلع پریشد کو غیر قانونی طور پر منظوری کی تجاویز روانہ کی تھی۔ایجوکیشن آفیسر پروین پاٹل نے ریگولیٹری منظوری دے کر سرکار کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے، اور تنخواہ کے لیے لاکھوں روپے گھونٹ کر سرکاری فنڈز کو ضائع کیا ہے، اس لیے ملزم پروین پاٹل کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 420,406,467,468,471,34 اور مہاراشٹر اسٹیٹ پبلک سروس (درجہ فہرست ذات، درج فہرست قبائل مستثنیٰ ذاتوں، خانہ بدوش قبائل، خصوصی پسماندہ طبقات، اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے ریزرویشن) کے سیکشن 8 کے تحت قانون  2001 کی روشنی میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) پروین پاٹل سمیت تعلیمی ادارے کے تمام عہدیداروں اور ممبران و ہیڈ ماسٹرس کو جواب دہی کیلئے حاضر رہنا ہوگا ۔ مذکورہ جرم کی مزید تفتیش کیلئے اکنامک کرائم  برانچ، ناسک کے سپرد کیا گیا ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے