ممبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک ملین ڈالر بٹ کوائن کا مطالبہ


ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک ملین ڈالر بٹ کوائن کا مطالبہ 




ممبئی : 24 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں اس وقت ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بم دھماکہ کرنے کی دھمکی دی گئی  ہے۔ دھمکی دینے والے نے Bitcoin میں $ 1 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا ہے. ذرائع نے بتایا کہ یہ دھمکی میل کے ذریعے ملی۔ دھمکی دینے والے نے لکھا ہے کہ اگر اس دھماکے سے بچنا ہے تو 48 گھنٹے میں 1 ملین ڈالر ادا کرنے ہونگے۔

اس ضمن میں مزید معلومات یہ ہیں کہ ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی میل آئی ڈی ‏“quaidacasrol@gmail.com” سے بھیجی گئی ہے، اس میں بٹ کوائن میں 1 ملین ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ چند گھنٹوں میں 1 ملین ڈالر ادا کریں وہ بھی بٹ کوائن میں۔ متعلقہ حکام کی جانب سے سہار پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


سہار پولس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 385, 505 (1) (b) کے تحت دھمکیاں دینے اور بھتہ طلب کرنے پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جس آئی پی ایڈریس کو استعمال کرتے ہوئے دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی، پولس اسے ٹریس کر رہی ہے۔ اس تفتیش کے بارے میں ایک افسر نے بتایا کہ سہار پولس نے اس معاملے میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ای میل آج صبح چھ بجکر گیارہ منٹ پر ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے فیڈ بیک ان باکس میں بھیجی گئی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے