(فائل فوٹو)
مہاراشٹر حکومت اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں مالیگاؤں کیلئے سرکاری کالج اور تعمیراتی پروجیکٹ کیلئے 10 کروڑ بجٹ فراہم کرے
نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار سے آصف شیخ کا مطالبہ
مالیگاؤں : 23 نومبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر مہاراشٹر ریاست کا ایک بڑا اقلیتی شہر ہے اور اگر ہم شہر کے جغرافیہ پر غور کریں تو شہر کے تقریباً 70 فیصد عوام کچی آبادی میں رہتے ہیں۔ رہائشی مکانات بہت چھوٹے ہیں جس کی وجہ سے بچے تعلیمی حصول سے محروم رہتے ہیں اور اس طرح اقلیتی طبقہ کو بہت زیادہ تعلیمی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مالیگاؤں شہر کے غریب طلباء کیلئے سرکاری کالج اور شہر کے دیگر ایم کاموں کی انجام دہی کیلئے مہاراشٹر حکومت آئندہ سرمائی اسمبلی اجلاس میں خطیر بجٹ فرام کرنے کا فیصلہ کریں ۔اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار سے کیا ہے ۔آصف شیخ نے مکتوب میں لکھا ہے کہ مالیگاؤں شہر میں اسلام پورہ وارڈ سروے نمبر 78 مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ملکیت ہے اور تعلیمی استعمال کے لیے مخصوص ہے۔ یہاں ایک ایکڑ اراضی دستیاب ہے ۔اس مقام پر مہاراشٹر گورنمنٹ کے اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے توسط سے مذکورہ زمین پر تمام تعلیمی سہولیات کے ساتھ ایک عظیم الشان تعلیمی پروجیکٹ بنانے کیلئے آئندہ موسم سرما کے اسمبلی اجلاس میں 10 کروڑ روپے کے بجٹ کی فراہمی کی جائے اس طرح کی درخواست بھی آصف شیخ نے وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار سے کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com