نوجوان کی برہنہ ویڈیو بنا کر واٹس ایپ گروپ پر وائرل کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف یروڈا پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج
پونہ : 10 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ایک نوجوان سے زبردستی اس کے کپڑے اتار کر اسے ڈانس کرنے پر مجبور کرنے کا دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نوجوان کی برہنہ رقص کی ویڈیو بنا کر گاؤں کے واٹس ایپ گروپ پر وائرل کر کے اسے بدنام کیا۔ اس سے 60 ہزار روپے زبردستی ہفتہ بھی لیا گیا۔ یہ چونکا دینے والا واقعہ یرواڈا میں 13 جولائی 2023 کو رات 11 بجے پیش آیا۔ اس معاملے میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ایک 33 سالہ نوجوان نے جمعرات (9 نومبر) کو یرواڈا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس کی بنیاد پر سومناتھ کونڈیبا راج بھوج، چندرکانت ببن لانڈگے، سنجے آتمارم سوتار، سبھاش ہنومنت راؤ بھوسلے (موجودہ ساکن یرواڑا، تیسگاؤں، پروارا نگر) کے خلاف آئی پی سی 392، 427، 500، 600، 500، 500، 345 اورآئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم اور شکایت کنندہ کا تعلق ایک ہی گاؤں سے ہے۔ واقعہ کے دن ملزم سومناتھ راج بھوج نے شکایت کنندہ کو یہ کہتے ہوئے فلیٹ پر بلایا کہ تمہارا بھائی آیا ہے۔ فریادی جب ملزم کے فلیٹ پر گیا تو ملزم نے اسے کپڑے اتارنے کو کہا۔ پھر اسے ڈانس کرایا اور اس کی عریاں ویڈیو بنائی۔ نیز فریادی سے 60 ہزار روپے زبردستی چھین لیے اور موبائل فون بھی جلا دیا۔ ملزم نے ویڈیو گاؤں کے واٹس ایپ گروپ پر بھیج کر فریادی کو بدنام کیا۔ جیسے ہی فریادی کو یہ معلوم ہوا، اس نے یرواڈا پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، شکایت کی جانچ کے بعد پولس نے چار لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا۔ مزید تفتیش سینئر پولیس انسپکٹر ونائک گائیکواڑ کررہے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com