اب پولس اہلکار ہی بائیک چوری کے الزام میں گرفتار ، چور پولس کے قبضے 8 موٹر سائیکل برآمد



اب پولس اہلکار ہی بائیک چوری کے الزام میں گرفتار ، چور پولس کے قبضے 8 موٹر سائیکل برآمد 



پونہ : 17 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پورندر تعلقہ کے نیرا پولس علاقے میں پچھلے کچھ دنوں سے دو پہیہ گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جیجوری پولس کو دو پہیوں کی چوری کی وارداتوں کو روکنے میں ایک بڑا چیلنج درپیش ہے۔ پولس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا اور دو پہیہ چور کو گرفتار کر لیا۔ اس سے اچھی طرح پوچھ گچھ کی تو پولس حیران رہ گئی۔ معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل چوری کرنے والا کوئی اور شخص نہیں بلکہ ایک پولیس اہلکار ہے ۔ اس پولس اہلکار کے پاس سے 8 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئی ہیں۔  پولس نے ان دو لوگوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے اس سے موٹر سائیکل خریدی تھی۔  اس سے پونہ پولس فورس میں پھر ایک بار ہلچل مچ گئی ہے ۔ گرفتار پولیس اہلکار کی شناخت ونود ماروتی نامدار (ساکن ونے واڑی، ضلع بارامتی) کے طور پر کی گئی ہے۔ اسلم ملانی (ساکن نیرا، ضلع پورندر) اور پرتھوی راج تھومبرے (ساکن مرم، ضلع بارامتی) کو جیجوری پولس نے چوری شدہ دو پہیہ گاڑیوں کی خریداری کے سلسلے میں حراست میں لیا ہے۔ جیجوری پولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر باپو صاحب سندبھور نے بتایا کہ ملزم ونود نامدار پونہ دیہی پولیس ہیڈ کوارٹر میں کام کرتا ہے۔

 پولس کے مطابق، کچھ دنوں سے پورندر تعلقہ کے نیرا علاقے میں دو پہیہ گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ پولس نے ونود نامدار کو تکنیکی تحقیقات اور مخبر سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ٹو وہیلر چوری کے معاملے میں گرفتار کیا۔جب اس سے اچھی طرح پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے 8 بائیک چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ 


 نامدار گاؤں آکر موٹر سائیکل چوری کر رہا تھا۔ اس کے بعد وہ چوری کی موٹر سائیکل مختلف گاوں میں لوگوں کو فروخت کرتا تھا۔ ان میں سے کچھ بائک خریدنے والے ملانی اور تھومبرے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ان دونوں کو عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ ونود نامدار کو یرواڈا جیل بھیج دیا گیا ہے۔
 پولیس نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سے مزید جرائم کا انکشاف ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے