رائے گڑھ فارما کمپنی میں دھماکہ، 7 ہلاک، 7 زخمی، 4 افراد لاپتہ ،سرچ آپریشن جاری
رائے گڑھ : 4 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) جمعہ (3 نومبر) کی صبح تقریباً 11 بجے مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کے مہاڈ MIDC علاقے میں بلیو جیٹ ہیلتھ کیئر فارما کمپنی میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں 11 افراد لاپتہ ہو گئے۔ان میں سے 7 افراد کی لاشیں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اس واقعے کے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود چاروں کا سراغ نہیں مل سکا۔
این ڈی آر ایف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہمارا سرچ آپریشن جمعہ سے جاری ہے۔ رات گئے تلاشی کے دوران 3 افراد کی لاشیں ملیں۔ سنیچر کی صبح 4 لاشیں برآمد ہوئیں۔ اس حادثے میں 7 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گیس لیکج کے باعث کمپنی میں ذخیرہ کیا گیا کیمیکل پھٹ گیا۔ اس کے بعد آگ نے سرخ رنگ اختیار کر لیا۔ فائر بریگیڈ اور مقامی پولیس نے آگ پر قابو پالیا۔کمپنی نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔مہاراشٹر کے وزیر صنعت ادے سمنت نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com