ڈرگس مافیا للت پاٹل کو ممبئی پولس نے بنگلورو سے کیا گرفتار، پیر تک پولس تحویل
میں اسپتال سے فرار نہیں ہوا بلکہ مجھے فرار کروایا گیا، ڈرگس مافیا کا سنسنی خیز انکشاف
ممبئی : 18 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ڈرگ مافیا للت پاٹل کو بنگلورو سے ممبئی پولس نے گرفتار کیا ہے ۔پولس تفتیش میں للت پاٹل نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ میں ساسون اسپتال سے فرار نہیں ہوا تھا بلکہ مجھے فرار کروایا گیا تھا۔ للت کے اس بیان کی وجہ سے ریاست کی سیاست گرم ہو گئی ہے۔ خاص طور پر انہوں نے کہا ہے کہ وہ سب کچھ بتا دیں گے کہ مجھے فرار کروانے میں کسی کا ہاتھ ہے۔ للت پاٹل کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد انہیں آج دوپہر اندھیری کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اسے پیر تک پولس کی تحویل میں دے دیا۔
للت پاٹل نے بتایا کہ ان کے وکیل نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پونہ پولیس سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ للت پاٹل نے یہ بھی سنگین الزام لگایا کہ میں ساسون اسپتال سے نہیں بھاگا، بلکہ مجھے بھگایا گیا ہے ۔ممبئی پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے رات کو بنگلور میں اسے گرفتار کیا۔
اس سے قبل للت پاٹل کے بھائی بھوشن پاٹل اور ابھیشیک بالاکواڈے، جو منشیات کی فیکٹری چلاتے ہیں، کو پونہ پولیس نے اتر پردیش کے وارانسی سے گرفتار کیا تھا۔ اب اہم مفرور ملزم للت پاٹل ممبئی کی ساکی ناکہ پولس کے جال میں پھنس گیا۔ للت پاٹل نے ایک ملزم کو جو پولیس کی حراست میں تھا کو ایک نئے نمبر سے فون کیا اور وہاں دھوکہ دہی کی۔ جس کے بعد ساکی ناکہ پولیس نے انتہائی رازداری کے ساتھ تین ٹیمیں تشکیل دے کر اس کی تلاشی لی اور اسے گرفتار کرلیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com