مالیگاؤں :سرکاری اسپتالوں میں بھی بنیادی سہولیات اور ادویات کا بہتر نظم کیا جائے،ورنہ احتجاج



مالیگاؤں :سرکاری اسپتالوں میں بھی بنیادی سہولیات اور ادویات کا بہتر نظم کیا جائے،ورنہ احتجاج 


جنرل اسپتال میں کیمسٹ ،ماہر ڈاکٹر، ادویات اور صفائی کی کمی، کسی حادثے سے قبل بہتر انتظامات کرنا ضروری 


مالیگاؤں کے دونوں ایم ایل اے کو عوام کی کوئی فکر نہیں، کمشنر بھی لاپرواہ 




مالیگاؤں : 4 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے سرکاری اسپتالوں میں موت کا تانڈو جاری ہے ۔تھانہ شہر کے بعد ناندیڑ اور اورنگ آباد میں بچوں سمیت دیگر مریضوں کی موت ہونے سے پوری ریاست میں سراسیمگی پھیل گئی ہے ۔مریضوں کی اموات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔آج ناگپور میں بھی 25 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ۔کل کسی اور شہر میں جاری سرکاری اسپتالوں میں ایسا حادثہ نہ پیش آئے ۔مالیگاؤں شہر میں بھی سرکاری اسپتالوں میں بنیادی سہولیات کیساتھ ہی ادویات کی فراہمی فوری طور پر کی جائے ۔اس طرح کا مطالبہ لیکر آج مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے جنرل اسپتال کے چیف ڈاکٹر چوہان اور ڈاکٹر یوگیش سے ملاقات کی اور درکار ضروری سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ جنرل اسپتال میں پانی کی قلت ہے ۔بیت الخلاء میں پانی کی نکاسی نہیں ہورہی ہیں ۔عوام کو پینے کا پانی نہیں ہے ۔صاف صفائی نہیں ہے ۔یہاں اچھے ڈاکٹروں کی کمی ہے ۔کیمسٹ کیساتھ ساتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر کی کمی ہے ۔عورتوں اور بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹروں اور اسٹاف کی کمی کا ہمیں علم ہوا تو ہم نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں شہر کے سرکاری اسپتالوں میں کوئی دلخراش حادثہ پیش نہ آئے اسکے لئے قبل از وقت منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے ۔


آصف شیخ نے کمشنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں پینے کا پانی فراہم کروایا جائے ۔صاف صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کے دونوں ایم ایل اس ضمن میں خاموش ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ہم ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے قبل از وقت آگاہ کرنے آئے ہیں اس لئے سرکار اور ایم ایل اے وی منتری کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کا بہتر نظم کرے ۔ورانہ کل کوئی حادثہ ہوجائے اور ہم احتجاج کرنے یہاں آئے تو پھر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے ۔اسکا دھیان رکھا جائے ۔اس سلسلے میں ہم کلکٹر، پولس انتظامیہ ،ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں فوری کارروائی کرے ورنہ سخت اندولن کیا جائے گا اور حالات کی ذمہ داری سرکاری مشنری پر ہوگی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے