جنتادل ایس (ساتھی) نامی نئی پارٹی کی گونج یا پھر سماجوادی کی سائیکل پر سواری!سوشل میڈیا سے جنتادل سیکولر کا ٹیگ ہٹا



جنتادل ایس (ساتھی) نامی نئی پارٹی کی گونج یا پھر سماجوادی کی سائیکل پر سواری ! سوشل میڈیا سے جنتادل سیکولر کا ٹیگ ہٹا 


مالیگاؤں: 3 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ )جنتا دل سیکولر کی مقامی باڈی کے استعفے کے بعد قیاسی آرائی کی جارہی ہے کہ اب جنتا دل سیکولر کے سابق و مقامی ذمہ داران سماجوادی پارٹی کی نشانی سائیکل پر سواری کرنے کے راستے پر نکلتے نظر آرہے ہیں تو وہیں اس بات کی بھی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ مقامی جنتادل کے ذمہ داران اب جنتادل ایس ساتھی کے نام سے اپنی نئی پارٹی بنائیں گے ۔خیال رہے کہ دو اکتوبر گاندھی جینتی کے موقع ہر مالیگاؤں جنتادل سیکولر کے ذمہ داران نے نم ناک آنکھوں کیساتھ پارٹی کو الوداع کہہ دیا تھا، آج جنتادل سیکولر مالیگاؤں کی جانب آفیشیلی یا ذمہ داران و ورکروں کی ایڈمن شپ میں چلائے جانے والے جنتادل سیکولر شوشل میڈیا کے نام ہٹا دیئے گئے بالخصوص جتنے بھی واٹس ایپ گروپس تھے ان سے جنتادل کا نام حذف کردیا گیا ہے تادم تحریر نندن ٹاور میں واقع پارٹی آفس اور آگرہ روڈ پر واقع شان ہند رابطہ آفس پر تحریر نام "جنتادل سیکولر" کو ہٹایا نہیں گیا ہے، اور نشانی "چارے والی بائی" کو بھی ہنوز باقی رکھا گیا ہے لیکن ذرائع کی بات مان لی جائے تو ایک دو یوم میں نام اور نشانی باقاعدہ طور پر ہٹا دی جائے گی۔
اس وقت جنتادل سیکولر سے استعفیٰ دینے والے مقامی ذمہ داران نئی پارٹی بناتے ہیں یا کسی پارٹی میں شمولیت کرتے ہیں اس پر لوگوں کی نظریں مرکوز ہیں کئی پارٹیوں کا نام زیر گشت ہے لیکن ایک نئی پارٹی کا نام بڑی تیزی سے گشت کررہا ہے ذرائع کے مطابق ایک نئی پارٹی تشکیل دی جاسکتی ہے جسکا نام جنتادل ایس (ساتھی) رکھا جائے اس طرح نام کی مطابقت بھی رہ جائے گی اور لوگوں کو نیا نام یاد کرانے کی کوفت سے بچا بھی جاسکتا ہے۔اس بیچ مقامی ذمہ داران نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ظاہر کیا ہے ۔وہیں کچھ ذمہ داران نے نمائندہ بیباک کو گزشتہ کی یاد دہانی کراتے ہوئے سیاسی اتھل پتھل پر کہا کہ جب جنتادل سیکولر کے صدر دیوے گوڑا کے فیصلے سے پورے ملک میں جنتادل سیکولر کے ذمہ داران ناراض ہیں تو انہیں ایک رائے سے ٹہراؤ پاس کرتے ہوئے کمار سوامی اور دیوی گوڑا کو ہی پارٹی سے برطرف کردینا چاہیے لیکن یہ لمبی لڑائی لڑے کون؟ ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے