کارپوریشن چناؤ آئندہ سال ہونگے! بلدیاتی انتخابات پر آج بھی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوسکی،اب 28 نومبر کو سماعت
نئی دہلی : 4 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات اور او بی سی ریزرویشن سے متعلق سماعت اب 28 نومبر کو ہوگی۔ اس لیے ریاست میں انتخابات ایک بار پھر نومبر کے آخر تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔گزشتہ ڈیڑھ سال سے اس معاملے میں تاریخ پہ تاریخ ہی موصول ہو رہی ہے۔ ڈیڑھ سال میں اس معاملے کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اس کیس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شکوک و شبہات اور سیاست پارٹیوں میں تجسس برقرار ہیں۔
ممبئی، پونہ سمیت 23 میونسپل کارپوریشن اور ضلع پریشدوں اور دیگر بلدیاتی اداروں کے تمام انتخابات کی قسمت سپریم کورٹ کی اس سماعت پر منحصر ہے۔ اس لیے سپریم کورٹ میں اس سماعت نے سیاسی جماعتوں اور مہاراشٹر کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔ عدالت نے پہلے اس معاملے کی سماعت کے لیے 20 ستمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ تاہم اس دن کیس کی سماعت نہیں ہوئی۔ اس کے بعد اگلی تاریخ دی گئی۔ اب پھر 28 نومبر کی تاریخ دی گئی ہے۔
سماعتوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہوئی ہے۔ تاہم نومبر میں دیوالی ہے۔ پھر سماعت ہوگی۔ عدالت اس وقت انتخابات کا راستہ صاف کر بھی دے تو ایک ماہ میں تمام تر تیاریاں ممکن نظر نہیں آتیں۔ اس لیے اب کہا جا رہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات 2024 میں ہی ممکن ہیں۔ اگلے سال ملک میں عام انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔ اس لیے ان تمام انتخابات کے یکجا ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔
ممبئی، پونہ، اورنگ آباد ، جیسے کئی اہم شہروں کے بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ میونسپلٹی اور ضلع پریشد کے انتخابات بھی اس پر منحصر ہیں۔ اس میں 25 میونسپل کارپوریشن ، 207 میونسپلٹیز، ڈسٹرکٹ کونسلز شامل ہیں۔ یہ کیس آٹھویں نمبر پر چیف جسٹس دھننجے چندرچوڑ کی سربراہی میں تین ججوں کی بنچ کے سامنے سماعت کے لیے تھا۔ لیکن آج تک اس کی شنوائی نہیں ہوئی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com