اسرائیل کی فلسطین و غزہ پر وحشیانہ بمباری کیخلاف جمعہ کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کا احتجاج
سیاہ پرچم کیساتھ ایڈیشنل کلکٹر کو صدر جمہوریہ کے نام محضر نامہ پیش کیا جائے گا، دوپہر تین بجے عوام راشٹروادی بھون پہنچے
آصف شیخ رشید کی صدارت میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ، مستقبل میں بھی مزید احتجاجی لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ
مالیگاؤں : 17 اکتوبر (پریس ریلیز) غزہ و فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور انسانیت سے عاری اقدام کی کیخلاف جہاں دنیا بھر کے مسلمانوں اور انسانیت نواز سراپا احتجاج ہیں وہیں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی نے بھی اسرائیل کے خلاف فلسطین کے مظلوم انسانوں کی حمایت میں احتجاج درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آج راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس پر این سی پی کے صدر آصف شیخ رشید کی صدارت میں منعقدہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف قرار داد منظور کی گئی اور یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ 20 اکتوبر بروز جمعہ کو بعد نماز جمعہ دوپہر تین بجے راشٹروادی بھون آگرہ روڈ سے ایڈیشنل کلکٹر آفس تک احتجاجی وفد لے جایا جائے گا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے ایک پریس اعلامیہ میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کے خلاف فلسطین میں امن برقرار رکھنے اور جنگ بندی و فلسطینیوں کو انکے حقوق کی بازیابی کیلئے سیاہ پرچم کیساتھ محضر نامہ پیش کیا جائے گا ۔
آصف شیخ نے مزید کہا کہ یہ احتجاج فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت میں اظہار ہمدردی پیش کرنے کیلئے کیا جارہا ہے ۔ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں کارنر میٹنگ و جلسہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔اس موقع پر شہریان مالیگاؤں سے آصف شیخ نے اپیل کی کہ وہ کثیر تعداد میں فلسطینی و غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یگانگت کرنے کیلئے شرکت کریں ۔یاد رہے یہ احتجاجی وفد بروز جمعہ کو دوپہر میں تین بجے این سی پی بھون سے ایڈیشنل کلکٹر آفس جائے گا ۔ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں آصف شیخ کے علاوہ شکیل جانی بیگ ،اسلم انصاری ، اعجاز عمر ،حافظ انیس اظہر، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،اخلاق شاہ ،غازی مظفر خان ،علی احمد، قاضی شاہد، عزیز الرحمان، ایوب خان، کریم موٹو، سید مسلم، مسلم انصاری، سلیم ادھیکش، شیخ اکرم، یاسمین سید، شمیم الطاف سمیت ورکنگ کمیٹی کے درجنوں ممبران شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com