اکتوبر ہِٹ ؛ سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے کا اضافہ ، عوام کو مہنگائی کا پھٹکا


اکتوبر ہِٹ ؛ سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے کا اضافہ ، عوام کو مہنگائی کا پھٹکا




 نئی دہلی :یکم اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اکتوبر کے آغاز میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس لیے یہ سلنڈر جو 1 ہزار 552 روپے میں ملتا تھا اب 1 ہزار 731 روپے میں دستیاب ہوگا۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس سلنڈر کی قیمت 906 روپے ہوگی۔

 نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ تجارتی اور گھریلو دونوں طرح کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ہر مہینے کے پہلے دن نظر ثانی کی جاتی ہے۔جو آج ہوا۔ اگست میں مرکزی حکومت نے ملک بھر کے تمام کنکشن ہولڈرز کے لیے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 200 روپے کی کمی کی تھی۔
 جس کے بعد کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے کی کمی کردی گئی۔لیکن اب ایک ماہ بعد کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 209 کا اضافہ کردیا گیا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے اور یہ قیمتیں آج سے لاگو ہوں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے