تمل ناڈو میں سیاحوں کی بس 100 فٹ گہری کھائی میں گر گئی ، 9 افراد ہلاک ، 59 مسافر زخمی
تمل ناڈو : یکم اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) تمل ناڈو کے ضلع نیلگیری میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سیاحوں کی بس 100 فٹ گہری وادی میں گر گئی۔ اس خوفناک بس حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثے میں 59 مسافر زخمی ہوئے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کے کنٹرول کھو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں 3 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کنور سے ٹینکاسی کی طرف سفر کے دوران بس ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ بس مراپلم کے قریب وادی میں گر گئی۔ اس واقعے کے بعد تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 8 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کے لیے فی ایک لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کے لیے 50،000 روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مودی نے کہا کہ تمل ناڈو کے نیلگیرس ضلع میں کنور کے قریب بس حادثے میں جانی نقصان پر غمزدہ، میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں ۔جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com