فیڈریشن آف آل مائناریٹی ایجوکشنل آرگنائریشن کے ریاستی کورآرڈینیٹر شبیر شاکر کی ایجوکیشن کمشنر سورج ماندھرے سے ملاقات



فیڈریشن آف آل مائناریٹی ایجوکشنل آرگنائریشن کے ریاستی کورآرڈینیٹر شبیر شاکر کی ایجوکیشن کمشنر سورج ماندھرے سے ملاقات


اقلیتی تعلیمی اداروں کے مسائل نیز بوگس اسکولوں اور بوگس مدرسین پر کاروائی کا مطالبہ



مالیگاؤں : 30 ستمبر (راست) سورج مانڈھرے کا نام مالیگاؤں شہر کے لئے کوئی نیا نہیں بلکہ کورونا کال اور لاک ڈاؤن کے ایام میں ناسک ضلع کلکٹر کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے انھوں نے جس فعالیت اور تحرک کا ثبوت پیش کیا تھا وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں بلکہ ان کی کارکردگی نہ صرف کورونا پر قدغن لگانے کا کام کیا تھا بلکہ لاک ڈاؤن کے نامساعد حالات سے نبرد آزما ڈر اور خوف میں مبتلا شہریان کو کورونا کے دہشت زدہ ایام سے نکالنے کے لئے حتی المکان کوششیں کی تھیں آج وہی سورج مانڈھرے ضلع ناسک کلکٹر سے تبادلہ کے بعد ریاست مہاراشٹر کے عظیم عہدہ ایجوکیشن کمشنر کی حیثیت سے اپنی خدمات کی انجام دہی میں مصروف ہیں یہی وجہ رہی ہے کہ وائس آف مائناریٹیز کے قومی صدر اور فیڈریشن آف آل مائناریٹی ایجوکشنل آرگنائریشن کے ریاستی کورآرڈینیٹر شبیر شاکر نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست مہاراشٹر کے اقلیتی تعلیمی اداروں کے مسائل و ان کے تدارک ،ریاست مہاراشٹر ان تعلیمی مراکز کی نشاندہی کی جو کسی نہ کسی کی مرہون منت رہی ہیں. بوگس تعلیمی مراکز اور ایسی اسکولوں کے خلاف گفتگو کی۔
 جہاں ڈگری یافتہ مدرسین کی بجائے ایسے بچہ مدرسین کو معمولی تنخواہ پر درس و تدریس کے لئے رکھا گیا ہے جنھیں رکھنا قانونأ درس و تدریس سے کھلواڑ کرنا کہا جاتا ہے. فیڈریشن آف آل مائناریٹی ایجوکشنل آرگنائریشن کے ریاستی کورآرڈینیٹر شبیر شاکر نے ثبوت و شواہد کی بنیاد پر ایجوکشین کمشنر شری سورج مانڑھرے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہر میں جاری بوگس اسکولوں اور ایسی اسکولوں میں درس و تدریس پر مامور بوگس مدرسین پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے نیز اقلیتی اسکولوں اور اقلیتی طلبہ کے مسائل پر فورأ سے ہیشتر ان کا دیر پا حل تلاش کیا جائے تاکہ مرکز کی اسکیمیوں سے وہ بہرہ ور ہو جائیں. ایجوکشین کمشنر سورج مانڈھرے نے فیڈریشن آف آل مائناریٹی ایجوکشنل آرگنائریشن کے ریاستی کورآرڈینیٹر شبیر شاکر
کو تیقن دیا کہ وہ ان کی جانب سے پیش کردہ گذارش کی روشنی میں تمام تر نکات پر عمل در آمد کرنے کی کوشش کریں گے. یاد رہے کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کے ایام میں سابق ضلعی کمشنر سورج مانڈھرے کی بے مثال خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اب تک ایجوکیشن کمشنر کے ذریعے نہ صرف ان کی بے مثال خدمات کا اعتراف کیا گیا بلکہ ان کی خدمت میں گلوں کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے