مولانا آزاد روڈ کی تعمیر آخری مرحلہ میں، اعجاز بیگ نے خانقاہ اشرفیہ مسجد کے پاس تعمیری کام کا جائزہ لیا
مالیگاؤں : 30 ستمبر (راست و نامہ نگار)سلیمانی چوک سے مسجد خانقاہ اشرفیہ تک تین کروڑ روپے کے تخمینہ سے مولانا آزاد روڈ کی تعمیر جاری ہے ۔سلیمانی چوک سے سپنا سائزنگ تک یہ روڈ مکمل ہوچکی ہیں اور اب انڈین میڈیکل و انڈین ٹیلر سے خانقاہ اشرفیہ مسجد تک اس روڈ کی تعمیر آخری مرحلہ میں پہنچ چکی ہے ۔اس موقع پر آج سنیچر کو کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ نے انڈین میڈیکل ہے پاس پہنچ کر جاری تعمیری کام کا جائزہ لیا اور وارڈ کی عوام کے مطالبہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے عمدہ کام کرنے کی ہدایات دی ۔اس موقع پر انکے برادر راجو اپّا بھی موجود تھے ۔یہاں اعجاز بیگ نے کہا کہ مولانا آزاد روڈ کی تعمیر تین کروڑ روپے تخمینہ سے کانکریٹ طرز پر کیلئے آرہی ہے جسکی عمدہ تعمیر اپنے آپ میں ایک مثال ہے ۔انہوں نے وارڈ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی تکلیف ہوئی ہے لیکن عوام نے روڈ کی تعمیر میں تعاون کیا ہے اور مستقل میں اس روڈ کی مکمل تعمیر ہونے سے عوام کو مزید راحت ملے گی ۔یہاں اعجاز بیگ کا عوام نے شکریہ بھی ادا کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com