ایک اور دھماکہ سے لرز اٹھا پاکستان ، بلوچستان کے بعد اب خیبر پختونخواں میں بھی طاقتور دھماکہ ، مسجد کا بڑا حصہ شہید ، 40 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے


ایک اور دھماکہ سے لرز اٹھا پاکستان ، بلوچستان کے بعد اب خیبر پختونخواں میں بھی طاقتور دھماکہ ، مسجد کا بڑا حصہ شہید ، 40 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے 





پاکستان : 29 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ /ایجنسیز) پاکستان میں آج دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے ہر طرف چیخ و پکار کا عالم ہے۔ پہلے تو بلوچستان میں ایک مسجد کے قریب دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں اب تک کم و بیش 55 لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے اور اب تک 130 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبریں موصول ہو چکی ہیں۔ابھی یہ غم پاکستانیوں کیلئے تھما بھی نہیں تھا کہ پھر ایک اور بم دھماکہ نے پاکستان کو مزید غم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق اب خیبر پختونخواں کی ایک مسجد میں دھماکہ نے پاکستان کے سیکورٹی انتظامات کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ مسجد کا ایک بڑا حصہ منہدم ہو گیا۔ اس دہشت گردانہ حملے میں فی الحال 3 لوگوں کی موت اور 12 دیگر کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس بم دھماکے کے تناظر میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ شہید ہوئی مسجد کے ملبہ میں بھی کچھ لوگ دبے ہوئے ہیں۔ گویا کہ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

ہانگو ضلع کے پولیس افسر نثار احمد نے اس واقعہ کے تعلق سے کہا ہے کہ ’’دھماکہ جمعہ کے روز دوپہر کی نماز کے دوران ہوا۔ بم دھماکہ کے سبب مسجد کی چھت منہدم ہو گئی ہے۔ اس حادثہ میں تقریباً 40 افراد ملبہ میں پھنس گئے۔‘‘ نثار احمد نے کچھ اموات کی تصدیق بھی کی ہے۔اس سے قبل بلوچستان کے مستونگ علاقہ میں ایک مسجد کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکہ ٹھیک اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ عید میلاد النبی کے موقع پر جمع ہوئے تھے۔ دہشت گردانہ حملہ اس قدر شدید تھا کہ لاشوں کے ٹکڑے اور خون اِدھر اُدھر بکھر گئے۔ بلوچستان دہشت گردانہ حملوں کے معاملے میں انتہائی حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں ستمبر ماہ کے شروع میں بھی دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں تقریباً ایک درجن افراد زخمی ہوئے تھے۔لرزہ خیز دھماکہ ہونے سے پاکستان میں ہر طرف غم و اندوہ کا ماحول پایا جارہا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے