دورِ جدید میں اسپورٹس کی اہمیت و افادیت پر پروگرام ، مِسنِگ فرینڈس گروپ کی جانب سے اردو گھر میں 30 ستمبر کو تہنیتی تقریب کا انعقاد
مالیگاؤں : 27 ستمبر (پریس ریلیز) گزشتہ دنوں شہر عزیز مالیگاؤں کی سیاسی، سماجی، تعلیمی ،شخصیت عالیجناب پروفیسر رضوان خان صاحب کو اسپورٹس فیکلٹی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر مورخہ 30 ستمبر بروز سنیچر شام 5 بجے سے بمقام اردو گھر میں عظیم الشان تہنیتی تقریب و دورِ جدید میں اسپورٹس اینڈ گیمز کی اہمیت و افادیت پر عالی جناب محترم الحاج اسحٰق سیٹھ زری والا صاحب کی صدارت میں مِسِنگ فرینڈس گروپ کی جانب سے استقبالیہ و اعزازیہ تقریب منعقد کی جارہی ہے جسمیں موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر رضوان خان سر صاحب اسپورٹس کی اہمیت و افادیت پر اظہارِ خیال کرینگے اسی مناسبت سے 27 ستمبر بروز بدھ دوپہر 3 بجے اردو میڈیا سینٹر پر مِسِنگ فرینڈس گروپ کے ذمہ داروں نے میڈیا کو پروگرام کے تعلق سے تفصیلات فراہم کی اس موقع پر رمضان مکّی سر نے پروگرام کے اغراض و مقاصد، ڈاکٹریٹ کی ڈگری و اسپورٹس کے تعلق سے میڈیا کے درمیان اپنی باتیں رکھی اور کہا کہ صرف استقبال کرنا ہمارا مقصد نہیں ہے بلکہ طلبہ و اساتذہ کو اسپورٹس کے تعلق سے موٹیویٹ کرنا، بیداری پیدا کرنا مِسِنگ فرینڈس گروپ کا مقصد ہے احمد ایوبی سر نے کہا کہ نوجوان جو قوم کا سرمایہ ہے انھیں نشہ آور اشیاء و دیگر فضولیات کی بجائے اسپورٹس کے جانب راغب کرنا اس پروگرام کا اہم مقصد ہے۔
رضوان خان سر نے جس فیکلٹی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے یہ شہر کے لئے اعزاز کی بات ہے اور اِن کی سراہنا ہونی چاہیے آخر میں اشفاق عمر سر نے اسپورٹس سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو خصوصی پروگرام میں شرکت کے لئے اپیل کی اور مسنگ فرینڈس گروپ کی جانب سے میڈیا کا شکریہ ادا کیا اس پریس کانفرنس میں محمد عارف نوری، مصطفیٰ برکتی سر ،اشفاق قریشی سر، شیخ اسلم، سراج احمد، سلطان احمد، وسیم نسیمی و دیگر احباب موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com