اخبار دیوانِ عام کے ایڈیٹر ساجد دیوان کو وائس آف میڈیا کی شہری صدارت



اخبار دیوانِ عام کے ایڈیٹر ساجد دیوان کو وائس آف میڈیا کی شہری صدارت



مالیگاوں(پریس ریلیز): اخبار روزنامہ دیوانِ عام اپنی گونا گوں صفات اورتحریروں کے عوض ماضی میں کئی ایوارڈ س حاصل کرچکا ہے۔ گذشتہ کل جلگائوں میں وائس آف میڈیا نامی تنظیم کی جانب سے اخبار روزنامہ دیوانِ عام کے ایڈیٹر ومالک وحید الظفر زاہد اختر (المعروف ساجد دیوان) کو اس تنظیم کی شہری صدارت کی ذمہ داریاں دی گئیں۔ نیز اخبار کی خدمات پر اعزاز سے نوازاگیا۔ تفصیلات کے بموجب وائس آف میڈیا قومی سطح پر صحافیوں کی ایک تنظیم ہے۔ جو سرکارسے منظور شدہ ہے۔ اس کا صدر دفتر ممبئی شہر میں ہے۔ 

اس تنظیم کے قومی صدر سندیپ کالے ہیں۔جبکہ ریاستی صدرمفتی محمد ہارون ندوی (جلگائوں) ہیں۔ اس تنظیم کے اب تک کے اراکین کی تعداد ۳۵؍ہزار سے زائد ہے۔ جبکہ تنظیم ملک بھر میں دیڑھ لاکھ سے زائد صحافی برادران کو جوڑ کر ملکی سطح پر سرگرم ہوا چاہتی ہے۔ کل مہرون ضلع جلگائوں کے اقراء تھیم کالج ہال میں یک روزہ قومی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ریاستی صدر مفتی محمد ہارون ندوی نے کی۔ اس اجلاس میں بیرون ریاست کے صحافی حضرات کے علاوہ قومی تنظیم کے اراکین نیز مقامی سطح کے عمائدین خصوصاً عبدالکریم سالار ، ایکناتھ کھڑسے، جلگائوں ایم ایل اے راجو ماما بھولے، گلاب رائو اپا دیوکر، جلگائوں میئر جئے شری تائی نے شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیم کے بانی سندیپ کالے نے بتایا کہ ہماری تنظیم اردو ، مراٹھی اور دیگر زبانوں کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر قومی آہنگی کا نمونہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔ علاقائی ولسانی نیز مذہبی منافرت سے دور رکھ کر تمام صحافیوں کو ایک ایسے گلدستہ میں رکھنا چاہتے ہیں۔ جس پر ملک کو ناز ہوگا۔ تنظیم کی دیگر سرگرمیوں کے تعلق سے سندیپ کالے نے بتایا کہ یہ تنظیم مکمل طور پر صحافیوں اور ملک کے مفاد میں کام کرے گی۔ صحافیوں کے لئے گھر کل اسکیم، بیمہ اور ملازمت کے مواقعوں کے فائدہ کیسے ملیں گے۔ اس ضمن میں رہ نمائی کی جائے گی۔ اس تنظیم کے دیگر عہدیداران میں سنجے آوٹے، مندار پھسنے، دھرمیندر جورے، ڈاکٹر نریندر، چندر موہن، راہل پانڈے، چتن تھورات، شانتنو ڈوئی پھوڑے، سدھیر لنکے، پرویز خان، اشوینی ڈوکے اور مفتی محمد ہارون ندوی،انور خان فٹر وغیرہ ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے