میری قوم چلا رہی ہیں کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں ہے ، ٹرین میں مسلمانوں کو گولی مار دی جارہی ہیں، ابو عاصم اعظمی کی اسمبلی میں درد بھری آواز بلند



میری قوم چلا رہی ہیں کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں ہے ، ٹرین میں مسلمانوں کو گولی مار دی جارہی ہیں، ابو عاصم اعظمی کی اسمبلی میں درد بھری آواز بلند  


 اب ٹرین میں برقعہ پہن کر اور داڑھی رکھ کر سفر کرنے کو ڈر لگتا ہے کہ کون کب کسے مار دیگا؟ہیٹ اسپیچ پر مہاراشٹر سرکار دہشت گردی کا قانون بنائے 




ممبئی : 2 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) میری قوم چلا رہی ہے کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں ہے ۔پورے ملک میں ہندو مسلم کے بیچ نفرت پھیلائی جارہی ہے ۔نتو رام گوڈسے کی فوٹو لگانے والے مجھکو غدار بول رہے ہیں۔ اسطرح کے درد بھرے جملوں کا اظہار آج اسمبلی اجلاس میں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کیا ۔موصوف نے انتہائی جذباتی انداز میں انصاف کی گہار لگائی ۔ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مہاراشٹر کے کچھ مسلم لڑکوں نے اورنگ زیب کا اسٹیٹس لگایا ان پر کارروائی کی گئی لیکن پرکاش امبیڈکر جو اورنگ زیب عالمگیر کی مزار پر جاتے ہیں ان پر کارروائی نہیں ہورہی ہے ۔ایک ملک میں دو قانون نہیں چلے گا ۔

ابو عاصم اعظمی نے درد بھرے لہجے میں کہا کہ ٹرین میں مسلمانوں کو گولی ماردی گئی۔ اب کوئی ٹرین میں برقعہ پہن کر اور داڑھی رکھ کر سفر کرنے کو تیار نہیں ہے کہ کون کب کسے مار دیگا ۔نفرت کی آگ لوگوں کے ذہنوں میں ڈالی جارہی ہیں یہ اسی کا نتیجہ ہے ۔نفرت پھیلا کر ڈر بنایا جارہا ہے ۔ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ میری قوم چلا رہی ہے کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں ہے ۔کوئی غلطی نہیں ہے ہماری۔یہ مجھکو غدار بولتے ہیں ۔جو نتو رام گوڈسے کی تصویر لگائی جاسکتی ہے گاندھی جی کے قاتل کا پرچار کیا جاتا ہے ۔پورے ملک کا ماحول خراب کیا جارہا ہے ۔بس ایک ہی کام ہے کہ کسی طرح سے مسلمانوں کو ہندو بھائیوں میں بدنام کرو، لڑاؤ، چِلاّؤ بس،پورے ملک میں نفرت پھیلائی جارہی ہیں ۔

دوسری جانب اسمبلی کے اندر آواز بلند کرنے کے بعد ابو عاصم اعظمی اور رئیس شیخ نے اسمبلی کے باہر سیڑھیوں پر بینر آویزاں کرتے ہوئے مہاراشٹر سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ کمیونل وائلینس اور ہیٹ اسپیچ پر روک لگائی جائے، جئے پور ٹرین میں ہوا حملہ ہیٹ اسپیچ کا نتیجہ ہے ۔مہاراشٹر سرکار ہیٹ اسپیچ کیخلاف دہشت گردی کا قانون جلد بنائے ۔


ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے