27 لاکھ کی چوری کرنے والا جمن شاہ گرفتار ،8 دنوں کی پولس تحویل
چوری کے روپے سے سورت شہر میں رکشا اور ایک گھر خریدنے کی تفصیلات اجاگر
مالیگاؤں : 10 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ ) 27 لاکھ کی چوری کرنے والے ملزم کو پولس نے سورت سے گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ ماہ پاور لوم کی افس میں گھس کر 27 لاکھ کی چوری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی بنیاد پر چور کو گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں تحقیقات شروع ہونے کے بعد پولیس کو ملزم کا سراغ لگانا پڑا۔ اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم سورت پہنچی اور انتھک کوششوں کے بعد جمن شاہ سلیمان شاہ کو سورت سے گرفتار کر لیا۔ سورت میں لوٹی گئی رقم سے ایک مکان اور ایک رکشہ لے کر ملزم جمن منظر عام پر آیا ہے، پولیس چوری کے اس معاملے میں اس کے مزید پانچ ساتھیوں کی تلاش کر رہی ہے۔
گزشتہ ماہ مالیگاؤں کے سردار نگر علاقے میں انور شکیل احمد کے سلور کنگ پاور لوم کی افس کا تالہ توڑ کر کیبن میں میز کے دراز میں رکھے 27 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے تھے۔ چوری کی یہ تمام واردات سی سی وی میں قید ہوگئی۔ آزاد نگر پولیس نے سی سی ٹی وی کی بنیاد پر چور کا سراغ لگایا۔اس چور کو آج مقامی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اسے 8 دنوں کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم معزز کورٹ نے دیا ہے ۔
چور نے پاورلوم آفس کے دروازے کا تالا توڑ دیا۔ اس کے بعد وہ اندر داخل ہوا اور پھر کیبن کا شیشہ توڑ دیا۔ کیبن میں داخل ہونے کے بعد اس نے لاکر کے اندر میں رکھے 27 لاکھ 160 روپے کو ۔وہاں سے پانچ منٹ میں صاف کر فرار ہو گیا۔اس واقعہ کے بعد آزاد نگر پولس اسٹیشن میں نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی اسی علاقے میں مدرسہ کے ہاسٹل سے تین لاکھ سے زائد کی چوری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جو کہ اب تک معمہ بنا ہوا ہے اسی طرح مسجد کی چندہ پیٹی سے بھی چوری کی واردات منظر عام پر اچکی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com