اورنگ آباد و عثمان آباد کے نام ضلع اور تعلقہ سطح پر قائم رہیں گےممبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ، شہری نام کو لیکر حتمی سماعت 4 اکتوبر کو



اورنگ آباد و عثمان آباد کے نام ضلع اور تعلقہ سطح پر قائم رہیں گے



ممبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ، شہری نام کو لیکر حتمی سماعت 4 اکتوبر کو 




ممبئی : 30 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام کو لیکر ممبئی ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر معزز ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ محصول انتظامیہ کے تحت اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام نام ضلعی و تعلقہ سطح پر برقرار رہیں گے ۔ضلع و تعلقہ سطح پر نام میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ ریاستی سرکار نے نہیں کیا تھا ۔البتہ سرکار نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ شہری سطح پر کیا تھا ۔اس ضمن میں دائر درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ نے ضلعی و تعلقہ سطح پر اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اسے برقرار رکھا ہے ۔نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد شہر کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے منظوری کیلئے مرکزی حکومت کو روانہ کیا تھا جسے مرکزی حکومت نے بھی منظوری دی تھی لیکن آج ہائی کورٹ نے اس بابت اپنا فیصلہ صادر کرتے ہوئے ضلعی اور تعلقہ سطح پر اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام کو قائم رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں حتمی فیصلہ 4 اکتوبر کو ممبئی ہائی کورٹ سنائے گی ۔


ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے