اعجاز بیگ کی جانب سے شادی مبارک ، 25 یتیم بچیوں کے اجتماعی نکاح کا اعلان :عبدالغفار شیخ
مالیگاؤں :26 اگست (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے صدر اعجاز بیگ نے کل رات ایک پر ہجوم میٹنگ میں اعلان کیا کہ اسی سال اکتوبر کے مہینے میں 25 یتیم اور بے سہارا بچیوں کے اجتماعی نکاح کا پروگرام کانگریس پارٹی کی جانب سے کیا جائے گا اس پروگرام میں شہر کی سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ ریاستی کانگریس کے اعلی لیڈران کو بھی مدعو کیا جائے گا یاد رہے کہ اس پروگرام میں نئے شادی شدہ جوڑوں کو گھریلو استعمال کے سامان بطور جہیز دئے جائیں گے اسکے علاوہ طعام کا بھی نظم رہے گا پورے شہر کے الگ الگ علاقوں سے یتیم اور بے سہارا بچیوں کا انتخاب کرکے یہ پروگرام کیا جائے گا اعجاز بیگ صاحب بذات خود اس پروگرام کی رہنمائی کریں گے۔کانگریس سکریٹری عبدالغفار شیخ نے کہا کہ آئندہ مزید معلومات اخبارات کے ذریعے شہریان کو دے دی جائے گی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com