ایم ایل اے بننے کے بعد سب سے پہلے عزیز کلو اسٹیڈیم کے لئے مَیں نے فنڈ دیا تھا، مستقبل میں سوئمنگ پول، جاگنگ ٹریک، آڈیٹوریم ہال بنایا جائے گا :ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی
ہمیں شہر کی ترقی کیلئے یہ نہیں دیکھنا ہے کہ سرکار کس کی ہے؟ اگر ہم ناک لگاکر بیٹھے گے تو ہمارا نقصان ہوگا
مالیگاؤں(پریس ریلیز) بروز بدھ 12 جولائی کو مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ،شہر کے اوّلین اردو گھر کے منعقد پروگرام میں بطور مہمان خصوصی اور مقرر خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا، یہ پروگرام شہید عبدالحمید فاونڈیشن اور خدمت خلق گروپ اور قلعہ تیراک گروپ، گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ، کی مشترکہ کوششوں سے انجام پزیر ہوا، اطہر حسین اشرفی نے ابتدائی مقرر کے طور پر اظہار خیال کہ شہریوں کو مفتی اسمٰعیل قاسمی ایم ایل اے کی نمائندگی اور کارکردگی سے مطمئن ہونا چاہیے، مَیں مفتی اسمٰعیل قاسمی کے کاموں سے مطمئن ہوں، مفتی اسمٰعیل قاسمی کی قیادت پر شہریوں سمیت شہر کے ذمہ داران و سرکردہ شخصیات کو انکا ساتھ دیتے ہوئے انکے ہاتھوں کو مضبوط کریں کہ شہر میں تعمیر و ترقی کی طرف گامزن رہے، بعد از مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اردو گھر میں جمع جم غفیر سے مخاطب کرتے ہوئے اپنی روایتی انداز میں اردو کے شہر میں اردو گھر میں اردو کے اشعار سے اپنی بات رکھی۔
مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ شہر آپ کا اور میرا ہے اس شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے جو لوگ کوشاں ہیں اور فنڈ لا رہے ہیں اس سے شہر کا فائدہ ہیں اور اسکی سراہنا ہونا چاہیے، اور جو لوگ آج میری نمائندگی و کاموں میں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تو سیاست میں مداخلت و مخالفت لگی رہتی ہے اور مجھے تو حوصلہ ملتا ہے اور میرے کام کرنے کا انداز الگ ہے مَیں یہ چاہتا ہوں کہ شہر کی وکاس کے لئے کام ہونا چاہیے، حکومت کے دیے گئے فنڈز سے شہر کا وکاس ہوتا ہے اسکی قدر دانی ہونا چاہیے، اور ہمیں اپنے شہر کی روزی روزگار کے لئے، تعمیر و ترقی کے لئے حکومت کے پاس جانا ضروری ہے ہمیں یہ نہیں دیکھنا ہے کہ کس کی سرکار ہے اگر ہم ناک لگاکر بیٹھے گے تو ہمارا نقصان ہوگا کل میں آورنگ آباد میں یکساں سول کوڈ کے پروگرام میں تھا ، اور آج اس مشترکہ اداروں کی جانب سے اس پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے مَیں اس پروگرام کے منعقد کرنے والے تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں، مَیں آج کے پس منظر میں پروین شاکر کا ایک شعر کہتا ہوں
دشمنوں کے ساتھ میرے دوست بھی آزاد ہیں
دیکھنا ہے کھینچتا ہے مجھ پر پہلا تیر کون
حالات پر نظر رکھنا چاہیے ہم کہاں کھڑے ہیں اور ہمارے ساتھ کون ہے اور ضروری نہیں کہ پورا شہر تمام سیاسی جماعتیں ہمارے ہمارے ہم نواء ہو، ہم خیال ہو، میرے ہم سفر ہو ایسا ضرور نہیں ہے سیاست میں اختلاف ہمیشہ باقی رہتا ہے ہمارے مخالفین ہمارے کاموں کا اعتراف کرلیں تو انکی سیاست کا ڈبہ گل ہوجائے گا، مَیں نے اسپورٹس کے تئیں اول دن سے فکر مند اور کوشاں ہو، عزیز کلو اسٹیڈیم کا وجود بھی نہیں تھا عزیز کلو اسٹیڈیم کے لئے مَیں نے فنڈ ایک کروڑ روپے حکومت سے منظور کروایا تھا مگر اس وقت آوٹر کے ایم ایل اے جو مہاراشٹر سرکار میں اقتدار کے ساتھ شامل تھے اور انہوں نے اپنی چالاکی سے اپنی حق جتایا اور اپنے حصے کا بتا کر 50 لاکھ روپے کا فنڈ سندیش سنیما کے سامنے اسپورٹس کیلئے وال کمپاؤنڈ تعمیر ہوا، مَیں نے انصاریہ والی بال گراونڈ کے لئے 18 لاکھ روپے کا فنڈ دے کر وہاں پر کام کروایا، اور ابھی مَیں نے آزاد گراونڈ کیلئے 10 دس لاکھ روپے کا فنڈ دیا ہے کام جاری ہے، مَیں عزیز کلو اسٹیڈیم کو مزید سجانے اور سنوارنے کیلئے کام کیا جائے گا، انڈور گیم کیلئے انتظامات مہیا کرائیں جائے گے، یہاں پر جاگنگ ٹریک بنواۓ جائے گے، سوئمنگ پول کا انتظام کیا جائے گا، مختلف ثقافتی و کلچرل پروگرام کیلئے آڈیٹوریم ہال بنے گا ایک نئی جگہ پر کشتیوں کے مقابلوں کے لئے کشتی کا اسٹیڈیم بنایا جائے گا اور اس میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے بعد ہمارے شہر کے لئے اسپورٹس کے میدان مثالی کام کے نام سے جانا جاۓ گا، مزید دفتری معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اسی مہینے 18 کروڑ روپے کا ورک آرڈر پاس ہوا ہے اس میں سے عزیز کلو اسٹیڈیم کے کام بھی ہونا ہے اور مزید 23 کام ہونا ہے جسکے لیے ایم ایل اے فنڈ سے 5 کروڑ روپے منظور ہونے کے بعد کام شروع کردیا جائے گا اسطرح وزیر مالیات اور شہری ترقیاتی محکمے سے 50 کروڑ روپے کے فنڈ کا مطالبہ کیا گیا ہے آپ دعا کریں ان شاءاللہ یہ فنڈ شہر کے لیے مل جائے، اور ہم نے شہر کے لیے جو پروگرام ترتیب دیا ہے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا شہر تعمیر و ترقی کی طرف گامزن رہے. اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے، حاجی عارف انجم، فیاض افسر، محمد اطہر تارے، ضیاء الرحمن مسکان و رفقاء کار نے جدوجہد کی، اس پروگرام میں حافظ عبداللہ فیصل، اطہر حسین اشرفی، راجو گائیڈ میڈیکل ، ایاز ہلچل، محمد حسین انصاری ، غازی امان اللہ خان، جلیل احمد جلّا، عمر فاروق جلیل احمد، شبیر امیتابھ، اشتیاق قریشی، راشد سپہ سالار، علی حسن، شہزاد اناؤنسر، سلمان انیس کمال ، ویلکم ماسٹر، امتیاز رحمانی، حامد حسین، وغیرہ کے علاوہ سینکڑوں افراد شریک تھے یہ پریس نوٹ انصاری محمد حسین نے اخبار ھَذا کو دی ہے
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com