پانی کا استعمال کفایت شعاری سے کریں ،اس دن شہر میں پانی سپلائی نہیں ہوگا ، مالیگاؤں کارپوریشن کی اپیل ، عوام تعاون کریں


پانی کا استعمال کفایت شعاری سے کریں ،اس دن شہر میں پانی سپلائی نہیں ہوگا ، مالیگاؤں کارپوریشن کی اپیل ، عوام تعاون کریں 




مالیگاؤں: 4 جولائی (پریس نوٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ واٹر سپلائی نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر کے تمام شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کی جانب سے مورخہ 3 جولائی کو ایک خط کے ذریعے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو کمپنی نے آگاہ کیا ہے کہ تیکنیکی سبب کے چلتے بجلی کی فراہمی میں خلل پڑے گا۔اس لئے کہ ایکسپریس فیڈر 220/33kV سائنہ سب اسٹیشن پر مذکورہ کام کرنا بہت ضروری ہے، اس لیے مذکورہ کام کے لیے گرنا پمپنگ اسٹیشن پر خامیوں کو درست کرنے کیلئے مکمل کام کرنا ضروری ہے جس سے بجلی سپلائی  5 سے 6 گھنٹے کیلئے ٹھپ رہے گی اور مذکورہ کام کے لیے بجلی فراہمی بند کرنا پڑے گا۔ مذکورہ کام کرنے کے لیے مورخہ 7 جولائی بروز جمعہ کو شہر میں پانی کی فراہمی حسب معمول کی جائے گی۔لیکن گرنا ڈیم پر مہاراشٹر اسٹیٹ پاور کمپنی کے ذریعے کئے جانے والے کام کے سبب بجلی سپلائی بند رہے گی۔جسکی وجہ سے  8 جولائی شہر میں پانی فراہم نہیں کیا جائے گا ۔اور 8 جولائی کو پانی فراہم کئے جانے والا پانی مورخہ 9 جولائی کو پانی فراہم کیا جائے گا۔جن علاقوں میں 9 جولائی کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے ان علاقوں میں مورخہ 10 جولائی کو پانی فراہم کیا جائے گا ۔اسی طرح حسن معمول ایک دن ناغہ سے شہر میں ہاکی سپلائی کیا جاتا رہیگا ۔اسطرح کی تفصیلات مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کے توسط سے واٹر سپلائی محکمہ نے جاری کی ہے ۔اس ضمن میں شہریان سے اپیل کی گئی ہے کہ تمام شہری اس بات کو نوٹ کرلیں۔ تاہم شہری مذکورہ تکنیکی دشواریوں پر غور کریں اور تاخیر سے پانی کی فراہمی کے سلسلے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سے تعاون کریں۔  اور پانی کا استعمال کفایت شعاری سے کریں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے