بی جے پی اور جنتادل سیکولر نے ملایا ہاتھ ، مستقبل میں ایک ساتھ چناؤ لڑنے کا فیصلہ


بی جے پی اور جنتادل سیکولر نے ملایا ہاتھ ، مستقبل میں ایک ساتھ چناؤ لڑنے کا فیصلہ 



بیدر : 4جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ)کرناٹک میں آپریشن لوٹس کی کامیابی پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے جنتا دل سیکولر کے سبب اپنی حکومت بنا لی تھی لیکن جب دوبارہ عام انتخابات ہوئے اس میں کرناٹک کی عوام نے جنتا دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو ٹھکانے لگا کر کانگریس کو طاقت پہنچایا جس سے کانگریس اقتدار میں پہنچ گئی ۔لیکن اب دوبارہ سے بی جے پی اقتدار حاصل کرنے کیلئے کرناٹک میں تمام انتخابات جنتا دل اور بی جے پی ساتھ مل کر لڑیں گے ۔اسطرح کا اعلان کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یدی یورپا نے منگل کو کیا ہے ۔ بی جے پی اور ایچ ڈی کمارسوامی کی قیادت والی جے ڈی ایس ”مستقبل میں ایک ساتھ چناؤ لڑیں گی”۔ اس بارے میں یدیورپا نے کہا ”ایچ ڈی کمارسوامی جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ بالکل سچ ہے اور میں ان کے بیان کی حمایت کرنا چاہتا ہوں۔ کمارا سوامی اور ہم مستقبل میں مل کر لڑیں گے۔اس فیصلے پر جنتا دل سیکولر کے سیکولر ازم پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔اسطرح کی تفصیلات ہندوستان گزٹی و دیگر میڈیا ذرائع سے موصول ہوئی ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے