صرف ایک دن باقی، ملک میں شریعت کی حفاظت ملت کے ہر فرد کی عظیم ذمہ داری، UCC کیخلاف کثیر تعداد میں لاء کمیشن کو اپنے اعتراض روانہ کریں
دینی و عصری تعلیم گاہوں کے طلباء و اساتذہ سے مولانا عمرین محفوظ رحمانی و شاکر سر کی اپیل
مالیگاؤں : 13 جولائی (پریس ریلیز)شریعت کی حفاظت ہماری دینی اور شرعی ذمہ داری ہے۔لاء کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ملک کے شہریوں سے یکساں سیول کوڈ سے متعلق رائے طلب کی ہے۔ لاء کمیشن آف انڈیا کو زیادہ سے زیادہ رائے روانہ کرنے کےلئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک (QR) کوڈ جاری کیا ہے۔ اس سے جواب بھیجنا آسان ہوگیا ہے۔مالیگاؤں سمیت ملک کے جید علمائے کرام، مسلم رہنما و سماجی کارکنان نے ملت کے ہر فرد سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں یو سی سی کے خلاف اپنی رائے لا کمیشن کو روانہ کرے تاکہ ملک میں شرعی قوانین کی حفاظت ہوسکے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی جانب سے جو QR کوڈ اور لنک دیا گیا ہے اسے بڑی تعداد میں اپنے رشتہ داروں اور دوست و احباب کے ساتھ شیئر کریں۔واضح رہے کہ لاء کمیشن آف انڈیا کو جواب بھیجنے کی آخری تاریخ 14 جولائی ہے صرف ایک دن ہی باقی رہ گیا ہے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ شریعت کی حفاظت کےلئے ان کے بس میں جو ہوسکتا ہے کریں باقی اللہ مالک ہے۔
اس سلسلہ میں دعاؤں کے اہتمام کی بھی اپیل کی گئی۔اس ضمن میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء کے سیکرٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی اور مالیگاؤں شہر سے شاکر شیخ سر(ریاستی نائب صدراکھیل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا) و فیڈریشن آف آل مہاراشٹر ایجوکیشن آرگنائزیشن(فیم) ناسک ضلع صدر نے شہر کی دینی و عصری تعلیم گاہوں میں زیر تعلیم طلباء اور اساتذہ سے درخواست کی ہے کہ وہ آج بروز جمعہ کو آخری دن ہونے کے سبب زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے اعتراضات روانہ کریں ۔انہوں نے اساتذہ کرام و علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ اپنی اپنے دینی و عصری تعلیم گاہوں میں زیر تعلیم طلباء کے ذریعے اپنے اعتراض لاء کمیشن کو روانہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ اعتراض لاء کمیشن کو بروقت پہنچایا جاسکے ۔
https://tinyurl.com/nouccisAIMPLB
(اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں)
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com