مرحوم شیخ خلیل دادا کی یاد میں سنیچر کو دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا کا سنگ بنیاد



مرحوم شیخ خلیل دادا کی یاد میں سنیچر کو دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ رَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَا کا سنگ بنیاد 


 قاری الطاف احمد کی دعا ، خلیل دادا کی بیٹی کے ہاتھوں سنگ بنیاد، خانوادہ حاجی شیخ شفیع کی شہریان سے شرکت کی اپیل 



مالیگاؤں : (پریس ریلیز) یتیم بچوں کی کفالت کرنے والا جنت میں میرا پڑوسی ہوگا(الحدیث)کے تحت مرحوم شیخ خلیل دادا کے خوابوں کو پورا کرنے کے مقصد سے  خانوادہ مرحوم حاجی شیخ شفیع کی جانب سے ایک سال پہلے مرحوم شیخ خلیل شیخ شفیع کے انتقال پر ان کی خواہش کے مطابق یتیم بچیوں کا ایک یتیم خانہ بنانے کا عندیہ اہل خانہ کی جانب سے ظاہر کیا گیا تھا جسے عملی جامہ پہنانے کی سمت قدم بڑھاتے ہوئے دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ رضی اللہ عنہ کا سنگ بنیاد بتولِ شفیع ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام رکھا جارہا ہے ۔ 

مرحوم شیخ خلیل دادا کی یاد میں دارالیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہ رضی اللہ عنہا کا سنگ بنیاد مرحوم شیخ خلیل دادا کی دختر نیک اختر  سمیہ صدف بنت مرحوم شیخ خلیل حاجی شیخ شفیع کے دست سے ہورہا ہے ۔اس موقع پر قاری الطاف احمد صاحب دامت برکاتہم خصوصی دعا فرمائیں گے ۔یہ تقریب سنگ بنیاد مورخہ  17 جون بروز سنیچر بعد نماز عصر گٹ نمبر 201 پلاٹ نمبر 31 اقصٰی گرین پارک دیانہ میں منعقد ہوگی۔ خانوادہ حاجی شیخ شفیع  نے اس پروگرام میں شہریان مالیگاؤں سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش و اپیل کی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے